تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ڈیگاری میں غیرت کے نام پر دہلا دینے والا قتل: والد، سردار اور دیگر ملزمان گرفتار

by ویب ڈیسک
جولائی 28, 2025
ڈیگاری میں غیرت کے نام پر دہلا دینے والا قتل: والد، سردار اور دیگر ملزمان گرفتار
Share on FacebookShare on Twitter

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے قریب واقع علاقے ڈیگاری میں غیرت کے نام پر ہونے والے سفاکانہ قتل نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس دردناک واقعے میں ایک مرد اور خاتون کو نہایت بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور عوامی غم و غصے کا طوفان برپا ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ بی بی بانو اور ایک مرد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، اور اس لرزہ خیز لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد معاملے کی سنگینی میں کئی گنا اضافہ ہوا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ ہنہ اوڑک میں ایس ایچ او نوید اختر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ اس بہیمانہ جرم میں ملوث افراد کی گرفتاری کا عمل جاری ہے۔ پولیس نے قبائلی شخصیت سردار شیر باز ساتکزئی اور بشیر احمد کو حراست میں لے کر 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر لیا ہوا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے۔ مزید برآں، مقتولہ کے والد گل جان کو بھی گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

افسوسناک امر یہ ہے کہ مقتولہ کی والدہ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جنہوں نے سوشل میڈیا پر قتل کے عمل کو درست قرار دیتے ہوئے قبائلی سردار کی حمایت میں بیان دیا۔ پولیس مقدمے میں نامزد دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اس المیے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قتل ہونے والے دونوں افراد آپس میں شادی شدہ نہیں تھے بلکہ دونوں کے اپنے شریک حیات اور بچے موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات کسی بھی طور پر قابلِ قبول نہیں۔ادھر بلوچستان ہائیکورٹ نے بھی اس دل دہلا دینے والے واقعے کا از خود نوٹس لے لیا ہے، جس سے امید کی جا رہی ہے کہ عدالتی کارروائی انصاف کی راہ ہموار کرے گی۔

Previous Post

پہلگام حملے کا نیا رخ: سابق بھارتی وزیر داخلہ پی چدمبرم کا تہلکہ خیز انکشاف

Next Post

اقوام متحدہ کانفرنس: پاکستان، فرانس اور سعودی عرب کی فلسطینی ریاست کے حق میں تاریخی سفارتی کوشش

Next Post
اقوام متحدہ کانفرنس: پاکستان، فرانس اور سعودی عرب کی فلسطینی ریاست کے حق میں تاریخی سفارتی کوشش

اقوام متحدہ کانفرنس: پاکستان، فرانس اور سعودی عرب کی فلسطینی ریاست کے حق میں تاریخی سفارتی کوشش

Discussion about this post

تار نامہ

iran

پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے, ایرانی صدر

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist