تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پنجاب میں بدترین سیلاب: لاکھوں افراد متاثر، درجنوں جاں بحق

by ویب ڈیسک
ستمبر 1, 2025
پنجاب میں دریاؤں کی بپھری موجیں، خوفناک سیلاب کا نیا باب
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت کی جانب سے سلال ڈیم کے گیٹ کھولنے اور دریائے چناب میں بغیر اطلاع پانی چھوڑنے کے بعد پنجاب کے دریاؤں میں شدید طغیانی نے تباہی مچادی۔ جھنگ میں ہیڈ تریموں پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 4 لاکھ 79 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے، نتیجتاً 200 سے زائد گاؤں پانی میں ڈوب گئے۔  پنجاب کے تینوں بڑے دریاؤں میں بدترین سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ اب تک 35 افراد جاں بحق اور 23 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ 9 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

بڑے اعداد و شمار:

  • متاثرہ افراد: 23 لاکھ 83 ہزار

  • محفوظ مقامات پر منتقل: 9 لاکھ 18 ہزار

  • جاں بحق: 35 افراد

  • متاثرہ موضع جات: 2200 سے زائد

  • ریلیف کیمپس: 392 قائم

  • میڈیکل کیمپس: 386 فعال

  • ویٹرنری کیمپس: 333 قائم

  • محفوظ کیے گئے جانور: 6 لاکھ 9 ہزار

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے بتایا کہ دریائے چناب میں جھنگ، مرالہ، خانکی، قادرآباد اور تریموں کے مقامات پر پانی کا بہاؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ دریائے راوی اور ستلج میں بھی اونچے درجے کے سیلاب کی کیفیت ہے۔

ڈیمز کی صورتحال:

  • منگلا ڈیم: 82 فیصد بھرا

  • تربیلا ڈیم: 100 فیصد بھرا

  • بھاکڑا (بھارت): 84 فیصد بھرا

  • پونگ ڈیم: 98 فیصد بھرا

  • تھین ڈیم: 92 فیصد بھرا

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے کئی اضلاع میں آج بھی موسلا دھار بارش کی پیشگوئی ہے، جب کہ مون سون کا نواں اسپیل 2 ستمبر تک جاری رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں 42 ملی میٹر، گجرانوالہ میں 19 ملی میٹر اور مری میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

حکومت کے اقدامات:

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر متاثرین کے نقصانات کے ازالے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کسانوں کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے تاکہ ان کی مدد یقینی بنائی جا سکے۔

Previous Post

پاکستان نے امریکا کو ڈاک اور پارسل کی ترسیل معطل کر دی

Next Post

پاکستان میں واٹس ایپ سب سے زیادہ مقبول,سروے

Next Post
واٹس ایپ کا نیا فیچر

پاکستان میں واٹس ایپ سب سے زیادہ مقبول,سروے

Discussion about this post

تار نامہ

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

ٹرمپ انتظامیہ کی  اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری

ٹرمپ انتظامیہ کی اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری

امریکہ کی ثالثی کے بعد پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق

ایران غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دے

سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 31 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں کارروائیاں،15 دہشت گرد ہلاک

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist