تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پی ٹی اے کی ٹیلی کام کمپنیوں کو ہنگامی ایڈوائزری

by ویب ڈیسک
جولائی 22, 2025
جس دن حکومت کہے گی ایکس کو کھول دیں گے، چیئرمین پی ٹی اے
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تمام ٹیلی کام کمپنیوں کو ہنگامی اقدامات پر مبنی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ساتھ ہی قومی ایمرجنسی ٹیلی کمیونیکیشن کوآرڈینیشن سینٹر بھی قائم کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں فوری ردعمل ممکن بنایا جا سکے۔

ٹیلی کام کمپنیوں کو ہدایات:

  • متبادل منصوبے فوری فعال کیے جائیں تاکہ ہنگامی حالات میں سروس متاثر نہ ہو۔

  • سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

  • حساس علاقوں میں ٹیلی کام انفراسٹرکچر کی حفاظت کے لیے پیشگی اقدامات کیے جائیں۔

  • کسی بڑی فنی خرابی کی صورت میں فوری طور پر پی ٹی اے ہیڈکوارٹر کو اطلاع دی جائے۔

ہر 6 گھنٹے بعد رپورٹ لازمی:

ٹیلی کام آپریٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہر چھ گھنٹے بعد سروس بحالی سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں، تاکہ صورتحال کا تسلسل سے جائزہ لیا جا سکے۔

عوامی آگاہی اور معاونت:

  • موبائل آپریٹرز کو کہا گیا ہے کہ سیلاب، انخلا، اور ہنگامی نمبرز سے متعلق معلومات قومی و علاقائی زبانوں میں فراہم کریں۔

  • ریلیف اہلکاروں کو ترجیحی بنیادوں پر مواصلاتی معاونت دی جائے تاکہ امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ نہ آئے۔

  • متاثرہ علاقوں میں عارضی موبائل یونٹس نصب کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

شکایات کا ازالہ اور بنیادی سہولیات:

  • لوکل لوپ آپریٹرز اپنی فرنچائزز کو شکایات کے فوری ازالے کے لیے فعال کریں۔

  • ٹاپ اپ پوائنٹس پر صارفین کی سہولت کے لیے متحرک ٹیمیں تعینات کی جائیں۔

  • سم، بیلنس ری چارج اور دیگر بنیادی سہولیات کی دستیابی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔

  • فیلڈ آپریشنز کے لیے تربیت یافتہ عملہ مقامی سطح پر تعینات کیا جائے۔

Previous Post

لیجنڈز لیگ: پاک بھارت فائنل پر کیا ہوگا؟

Next Post

سینیٹ : 16 سال سے کم عمر افراد پر سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے پر پابندی کا بل پیش

Next Post
سینیٹ پہلی بار غیر فعال

سینیٹ : 16 سال سے کم عمر افراد پر سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے پر پابندی کا بل پیش

Discussion about this post

تار نامہ

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

ٹرمپ انتظامیہ کی  اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری

ٹرمپ انتظامیہ کی اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری

امریکہ کی ثالثی کے بعد پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق

ایران غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دے

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist