پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بھارت کے ساتھ کشیدہ حالات کے باوجود کرکٹ کے میدان میں ایک نیا جوش اور ولولہ جگایا۔ انہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے بقیہ 8 میچز کی بحالی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ لیگ پھر سے وہاں سے شروع ہو رہی ہے جہاں سے رُکی تھی… 6 ٹیمیں، 0 خوف ۔۔۔ یہ اعلان بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی کامیاب دفاعی کارروائی کے بعد آیا، جب پاکستانی افواج نے 6 بھارتی طیارے اور ایک ڈرون مار گرائے، اور پاکستان کا ایک بھی طیارہ نشانہ نہ بن سکا۔ محسن نقوی نے اپنی بات کو مزید مضبوط کرتے ہوئے کہ ہم نے دکھا دیا کہ نہ صرف میدانِ جنگ میں، بلکہ کرکٹ کے میدان میں بھی ہمارا حوصلہ کہیں کم نہیں۔
پی ایس ایل 10 کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی کی وجہ سے ایونٹ کو ملتوی کر دیا گیا تھا، لیکن اب جب حالات کچھ بہتر ہوئے ہیں، محسن نقوی کا یہ اعلان کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک خوشگوار اور پرجوش خبر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کرکٹ کی اسپرٹ کو جشن منانے جا رہے ہیں۔ میں تمام ٹیموں کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں، اور یہ یقین رکھتا ہوں کہ اس ایونٹ میں شاندار کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ محسن نقوی کا یہ پیغام نہ صرف کرکٹ کے شائقین کو ایک نئی امید فراہم کرتا ہے، بلکہ یہ بھی ثابت کرتا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ کی روح کبھی نہیں مرے گی، چاہے حالات کیسے بھی ہوں۔
Discussion about this post