تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ہنگو: بم دھماکے میں ایس پی اسد زبیر سمیت 3 پولیس اہلکار شہید

by ویب ڈیسک
اکتوبر 24, 2025
ہنگو: بم دھماکے میں ایس پی اسد زبیر سمیت 3 پولیس اہلکار شہید
Share on FacebookShare on Twitter

خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں دو بارودی دھماکوں کے نتیجے میں ایس پی آپریشن اسد زبیر سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے مطابق پہلا دھماکا بلیامینہ کے علاقے میں واقع غلمینہ چیک پوسٹ پر کیا گیا جو اس وقت خالی تھی۔ دھماکے کی اطلاع ملنے پر ایس پی آپریشن اسد زبیر اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے تو اسی مقام پر دوسرا بارودی دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں پولیس موبائل الٹ گئی اور ایس پی اسد زبیر سمیت تین اہلکار شہید ہوگئے۔ ڈی ایس پی امجد حسین کے مطابق دہشت گردوں نے بظاہر پہلے خالی چیک پوسٹ کو نشانہ بنا کر پولیس کو موقع پر بلایا اور بعد ازاں دوسرا دھماکا کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ایس پی اسد زبیر اور دیگر پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ریاست پوری طرح لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیر داخلہ نے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

Previous Post

پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کل ہونگے

Next Post

افغان طالبان کا پاکستان کے خلاف آبی وار؟ کنڑ دریا پر ڈیم کی تعمیر کا اعلان

Next Post
river

افغان طالبان کا پاکستان کے خلاف آبی وار؟ کنڑ دریا پر ڈیم کی تعمیر کا اعلان

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist