وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیمی کنڈکٹر کا آغاز کیا جانے والا منصوبہ قومی اہمیت کا حامل سنگ میل ہے، مستقبل اُن کے ہاتھ میں ہو گا جو سیمی کنڈکٹر اور مصنوعی ذہانت کو کنٹرول کریں گے۔
قومی سیمی کنڈکٹر پروگرام “INSPIRE Initiative” کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دنیا سیمی کنڈکٹر کے معاملے پر لفظی جنگ میں ہے، پاکستان کو وسیع قدرتی وسائل ملے ، اب ذمہ داری ہماری ہے کہ ان سے فائدہ اٹھائیں اور قوم کو جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ
“نوجوان ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہیں، ہمیں انہیں آئی ٹی اور سیمی کنڈکٹرز میں تربیت دے کر آگے لانا ہے۔”
وزیر اعظم نے بتایا کہ منصوبے کے لیے 4.5 ارب روپے کی ابتدائی فنڈنگ منظور کی گئی ہے، لیکن فنڈنگ مسئلہ نہیں، حکومت نوجوانوں کے مستقبل کے لیے مزید پروگرام بھی چلا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی قائم ہوچکی ہے، ایف بی آر کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے، اس عمل کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ رمضان ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 16 ارب روپے مستحقین میں تقسیم کیے گئے آئندہ سال یہ پروگرام توسیع پائے گا۔شہباز شریف نے آئی ٹی وزیر شزا فاطمہ، احسن اقبال اور متعلقہ ٹیمز کی محنت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:
“جو لوگ سیمی کنڈکٹر اور اے آئی کو کنٹرول کریں گے ، وہی دنیا پر اثرانداز ہوں گے، یہی مستقبل ہے۔”







Discussion about this post