تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سیلابی صورتحال: وزیراعظم کا بلاول بھٹو، خالد مقبول اور حافظ نعیم الرحمٰن سے رابطہ

by ویب ڈیسک
اگست 21, 2025
ایس سی او اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعظم شہباز شریف نے مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر قومی قیادت سے براہِ راست رابطے شروع کر دیے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔

وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری کو یقین دلایا کہ وفاقی حکومت سندھ میں بارش اور سیلابی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت دی کہ سندھ حکومت کے ساتھ مکمل رابطے میں رہتے ہوئے پی ڈی ایم اے کو تمام ضروری معاونت فراہم کی جائے اور شہریوں کو ممکنہ خطرات سے بروقت آگاہ کیا جائے۔ خالد مقبول صدیقی سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ سندھ میں بارشوں اور سیلابی خطرات کا سامنا کرنے کے لیے وفاقی حکومت بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔

دوسری جانب وزیراعظم نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے بھی ٹیلی فونک گفتگو کی۔ اس دوران خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے الخدمت فاؤنڈیشن کی ریسکیو اور امدادی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کے لیے ایسی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔

Previous Post

اگلے 24 گھنٹوں میں کراچی اور سندھ میں شدید بارش کی پیشگوئی

Next Post

9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں منظور

Next Post
آرٹیکل 63 اے کی سماعت جسٹس منیب کی عدم شرکت پر ملتوی

9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں منظور

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist