تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان نے ابتدائی اسکواڈ کے نام آئی سی سی کو بھجوا دیے

by ویب ڈیسک
جنوری 3, 2026
قومی کھلاڑیوں کا عزم: کرکٹ ہمیشہ باوقار انداز میں کھیلیں گے
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ کے نام آئی سی سی کو ارسال کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے یہ نام مقررہ ڈیڈ لائن کے مطابق بھیجے ہیں اور 31 جنوری تک آئی سی سی کی اجازت کے بغیر اسکواڈ میں تبدیلی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ اس کے بعد کسی بھی تبدیلی کے لیے آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے منظوری ضروری ہوگی۔ ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ ریزرو کھلاڑیوں کے نام بھی بھیجے جا چکے ہیں۔ پی سی بی کا منصوبہ ہے کہ سری لنکا کے خلاف جاری سیریز کے بعد ورلڈ کپ اور آسٹریلیا کے ساتھ شیڈول سیریز کے اسکواڈ کا حتمی اعلان کرے۔ اس دوران ایک سے دو کھلاڑیوں کی کارکردگی کو دیکھ کر حتمی ٹیم میں شامل یا خارج کرنے پر غور کیا جائے گا۔ ابتدائی اسکواڈ میں دورۂ سری لنکا کے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ بابر اعظم، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے نام بھی شامل ہیں۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے، اور پاکستان اپنی تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گا۔ دورۂ سری لنکا کے اسکواڈ میں کپتان سلمان علی آغا، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ محمد نافع اور محمد نواز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں محمد سلمان مرزا، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاداب خان، عثمان خان اور عثمان طارق بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

Previous Post

پاک فضائیہ کا تیمور میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ

Next Post

ایران میں فوجی مداخلت ان کی آخری اُمید ہے، مائیک پومپیو

Next Post
mike pompeo

ایران میں فوجی مداخلت ان کی آخری اُمید ہے، مائیک پومپیو

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist