تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

وانا کیڈٹ کالج پر حملے میں ملوث خودکش بمبار سمیت تمام 5 خوارج مارے گئے

by ویب ڈیسک
نومبر 12, 2025
ضلع شیرانی میں آپریشن، بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الخوارج کے7 دہشتگرد ہلاک
Share on FacebookShare on Twitter

جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا ایک بار پھر دہشت گردوں کے نشانے پر تھی، مگر اس بار دشمنوں کے ناپاک عزائم پاک فوج کی بروقت کارروائی نے خاک میں ملا دیے۔ کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کرنے والے خودکش بمبار سمیت تمام پانچ دہشت گردوں کو سیکیورٹی فورسز نے ایک بھرپور آپریشن کے دوران ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کی رات دہشت گرد دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی کے ذریعے کالج کے مرکزی دروازے سے زبردستی داخل ہوئے اور انتظامی بلاک میں پناہ لے لی۔ فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لیا اور کلیئرنس آپریشن شروع کیا جو منگل کی رات تک جاری رہا۔ بدھ کی صبح سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی کہ پانچوں دہشت گرد مارے جا چکے ہیں، جن میں ایک خودکش بمبار بھی شامل تھا۔ آپریشن کے دوران کسی استاد یا طالب علم کو نقصان نہیں پہنچا، تاہم کالج کے مختلف حصوں میں بارودی مواد کی موجودگی کے باعث سرچ آپریشن بدستور جاری ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے رات گئے ایک ٹی وی انٹرویو میں اس کارروائی کو پاک فوج کی عظیم کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ 550 طلبہ کو بحفاظت نکالا گیا، جو ممکنہ طور پر ایک بڑے سانحے سے بچ گئے۔ ان کے مطابق، اگر یہ آپریشن بروقت نہ ہوتا تو یہ واقعہ 2014 کے آرمی پبلک اسکول حملے سے بھی بڑا المیہ بن سکتا تھا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پاک فوج نے ایک بار پھر اپنے پیشہ ورانہ جذبے اور بہادری سے ثابت کیا ہے کہ وہ دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے نہ صرف روایتی جنگوں میں کامیابیاں حاصل کیں بلکہ اب پراکسی جنگ میں بھی دشمن کے عزائم ناکام بنا رہا ہے۔انہوں نے واضح پیغام دیا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے، اور وانا و اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ حملوں کے ٹھوس شواہد بین الاقوامی برادری کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے۔ادھر وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وانا حملے میں افغانستان کا براہ راست ہاتھ ہے۔ ان کے مطابق، تمام دہشت گرد افغان شہری تھے جو کارروائی کے دوران مسلسل افغانستان میں اپنے ہینڈلرز سے رابطے میں رہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے بارہا افغان قیادت کو ثبوت فراہم کیے کہ دہشت گرد وہاں تربیت حاصل کرتے ہیں، منصوبہ بندی کرتے ہیں اور پھر پاکستان میں داخل ہو کر حملے کرتے ہیں۔ محسن نقوی نے خبردار کیا کہ اگر افغانستان نے ان عناصر پر قابو نہ پایا تو پاکستان کے پاس جوابی کارروائی کے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی عندیہ دیا کہ حالیہ حملوں کے بعد افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائیاں خارج از امکان نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین پر خون بہانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کرے گا۔انا آپریشن نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستانی افواج دشمن کے ہر وار کے مقابلے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، اور وطن کے مستقبل، اس کے طلبہ، اور اس کے اداروں کی حفاظت ان کے عزم کا حصہ ہے۔

Previous Post

اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید

Next Post

سندھ طاس معاہدہ: پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا نوٹس لے لیا

Next Post
پاکستان کی اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

سندھ طاس معاہدہ: پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا نوٹس لے لیا

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist