تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاکستانی قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی کی صفائی مہم میں شرکت

by ویب ڈیسک
مئی 19, 2025
پاکستانی قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی کی صفائی مہم میں شرکت
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کے قونصل جنرل برائے نیویارک، عامر احمد اتوزئی نے ماحولیاتی تحفظ اور کمیونٹی کی شراکت سے ہونے والی ایک صفائی مہم میں شرکت کی، جس کا اہتمام مسلم والنٹیئرز فار نیویارک نے روپرٹ پارک، مین ہٹن میں کیا تھا۔ اس اقدام کا مقصد شہر کی خوبصورتی میں اضافہ اور ماحول دوست طرزِ زندگی کو فروغ دینا تھا اس صفائی مہم میں پاکستانی نژاد امریکی خاندانوں، طلبہ، اور کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شرکاء نے پارک کی صفائی، شجرکاری اور تزئین و آرائش میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ یہ سرگرمی اس بات کا مظہر تھی کہ کمیونٹی میں ماحولیاتی بہتری اور اجتماعی ذمہ داری کا جذبہ بھرپور انداز میں موجود ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل عامر اتوزئی نے کمیونٹی کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ  مجھے اپنی کمیونٹی پر فخر ہے کہ وہ نیویارک شہر کی ترقی اور ماحولیاتی بہتری میں بامعنی کردار ادا کر رہی ہے۔ ان کی یہ کوششیں شہری ذمہ داری کا مظہر اور اپنے شہر سے محبت کا ثبوت ہیں۔

روپرٹ پارک کی یہ صفائی مہم نہ صرف ماحول دوست سرگرمی تھی بلکہ کمیونٹی کو ایک دوسرے سے جوڑنے کا بھی ذریعہ بنی۔ اس اقدام نے یہ پیغام دیا کہ شہری مسائل کا حل باہمی تعاون اور رضاکارانہ جذبے سے ممکن ہے۔

Previous Post

انعم خان کی شجاعت کی گونج دبئی سے اقوامِ عالم تک

Next Post

لاس اینجلس : پاکستان-امریکن ٹیک کونسل (PAKAMTECH) کا اجلاس

Next Post
لاس اینجلس :  پاکستان-امریکن ٹیک کونسل (PAKAMTECH) کا اجلاس

لاس اینجلس : پاکستان-امریکن ٹیک کونسل (PAKAMTECH) کا اجلاس

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist