تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

نوجوان پاکستانی خواتین اسکواش چیمپئنز کو خراجِ تحسین

by ویب ڈیسک
مئی 17, 2025
نوجوان پاکستانی خواتین اسکواش چیمپئنز کو خراجِ تحسین
Share on FacebookShare on Twitter

نیویارک میں واقع پاکستانی قونصلیٹ جنرل میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان کی تین باصلاحیت نوجوان خواتین اسکواش کھلاڑیوں سحرش علی، ماحنور علی اور مہوش علی کو ان کی یو ایس اے جونیئر ویمنز گولڈ اسکواش چیمپئن شپ میں شاندار کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں قونصل جنرل عامر احمد آتوزئی نے تینوں کھلاڑیوں کو اسنادِ تعریفی پیش کیں اور ان کی محنت، نظم و ضبط، اور کھیل میں شاندار مہارت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ان نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی کارکردگی سے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

تقریب میں پشاور سے تعلق رکھنے والی سحرش علی کو خصوصی طور پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جنہوں نے گرلز انڈر 15 کیٹیگری میں چیمپئن شپ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ان کی جیت کو پاکستانی خواتین کھیلوں کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا گیا۔ قونصل جنرل نے تینوں بہنوں کی اجتماعی محنت اور لگن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نہ صرف پاکستان کی نمائندگی کی بلکہ ملک بھر کی نوجوان نسل، خصوصاً لڑکیوں کے لیے ایک رول ماڈل کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ قونصلیٹ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور کھیلوں کے ذریعے عالمی سطح پر مثبت روابط کو بڑھانے کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

Previous Post

شکاگو میں پاکستانی افواج اور عوام کو زبردست خراجِ تحسین

Next Post

امریکا : پاکستانی سفارتخانے میں "یومِ تشکر”

Next Post
امریکا : پاکستانی سفارتخانے میں "یومِ تشکر”

امریکا : پاکستانی سفارتخانے میں "یومِ تشکر"

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist