جب دشمن نے وطن کی سرحدوں کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا، تو پاکستان کی بہادر قوم یک زبان ہو گئی کہ ہم دشمن کے ہر وار کا جواب دیں گےچاہے جان ہی کیوں نہ دینی پڑے۔ گیلپ پاکستان کے تازہ ترین سروے نے قوم کے جذبے کو حقیقت کا روپ دیا ہے۔ 93 فیصد پاکستانیوں نے اعلان کیا ہے کہ اگر وطن پر وقت آیا تو خون کا آخری قطرہ تک قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ یہ صرف الفاظ نہیں، یہ وہ جذبہ ہے جو ہر دل میں دھڑکتا ہے۔ حیران کن طور پر، جب جنگ کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ 72 فیصد پاکستانیوں نے پھر بھی امن کو ترجیح دی، یہ پیغام دیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، ہم امن کے طلبگار ہیں لیکن عزت اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتا نہیں۔ دوسری طرف 27 فیصد پاکستانیوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ دشمن کے حملے کا مُنہ توڑ جواب دیا جائے۔ خاموشی کمزوری نہیں ہونی چاہیے۔ یہ جذبہ اس وقت مزید ابھرا جب بھارتی افواج نے آزاد کشمیر کے علاقوں مظفرآباد، کوٹلی، باغ اور پنجاب کے مریدکے، شکرگڑھ میں شہری آبادی پر حملہ کر دیا لیکن دشمن کو یہ علم نہیں تھا کہ وہ کس قوم سے ٹکرا رہا ہے۔
Discussion about this post