تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں بھارتی سرپرستی یافتہ 18 دہشت گرد ہلاک

by ویب ڈیسک
اکتوبر 30, 2025
سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 31 دہشت گرد ہلاک
Share on FacebookShare on Twitter

بلوچستان کی سنگلاخ وادیوں میں پاک دھرتی کے محافظوں نے دشمنِ وطن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔ سکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں میں فتنۂ الہندوستان کے 18 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا، یوں مادرِ وطن کے امن کے دشمن ایک بار پھر اپنے انجام کو پہنچے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو بلوچستان کے ضلع کوئٹہ اور کیچ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔ پہلی کارروائی چلتن کے پہاڑوں میں ہوئی، جہاں خفیہ اطلاع پر فورسز نے گھیرا تنگ کیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 14 بھارتی پشت پناہی یافتہ دہشت گرد ہمیشہ کے لیے خاموش کر دیے گئے۔ دوسرا آپریشن ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں کیا گیا، جہاں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ چار دہشت گرد واصلِ جہنم ہوئے، جب کہ اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کی بڑی مقدار برآمد ہوئی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق، مارے گئے دہشت گرد ملک دشمن کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہیں تاکہ فتنۂ الہندوستان کے کسی بھی باقی ماندہ آلۂ کار کو انجام تک پہنچایا جا سکے۔آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ ویژن “عزمِ استحکام” کے تحت انسدادِ دہشتگردی مہم پورے جوش و خروش سے جاری ہے، جس کا مقصد غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ ہے۔

وزیراعظم کا خراجِ تحسین

وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ اور کیچ میں ہونے والی دونوں کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا:

“قوم اپنے جانباز سپوتوں پر فخر کرتی ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہم اپنی فورسز کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز کا عزم، حوصلہ اور قربانی ہی پاکستان کے امن کی ضمانت ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا بیان

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی فورسز کی بروقت کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ

“بلوچستان میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانا سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزمِ صادق کا مظہر ہے۔”

انہوں نے کہا کہ 18 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنا دشمن کے لیے واضح پیغام ہے کہ پاکستان کے امن کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔وزیر داخلہ نے کہا، “ہم اپنے بہادر افسران اور جوانوں کی جرات و بہادری پر فخر کرتے ہیں، اور عہد کرتے ہیں کہ ملک سے دہشتگردی کا ہر سایہ مٹا کر دم لیں گے۔”

Previous Post

کراچی: ای چالان نظام ، ٹریفک چیف کا چالان ہوگیا

Next Post

کراچی کی ساتویں بین الاقوامی آبی کانفرنس شاندار طریقے سے اختتام پذیر

Next Post
1

کراچی کی ساتویں بین الاقوامی آبی کانفرنس شاندار طریقے سے اختتام پذیر

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist