پاکستانی ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب کے اغواء اور دھمکی کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا۔ سامعہ حجاب اور نامزد ملزم حسن زاہد کے درمیان باہمی رضامندی سے غیر مشروط صلح ہوگئی ہے۔ دونوں نے ایک دوسرے کو معاف کرتے ہوئے تمام الزامات واپس لے لیے۔ سامعہ حجاب نے اپنے سابقہ منگیتر حسن زاہد کو غیر مشروط معافی دے دی، جبکہ حسن زاہد نے بھی اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگی اور ٹک ٹاکر کے تمام خدشات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ یہ معاملہ اس وقت شدت اختیار کر گیا تھا جب سامعہ حجاب نے الزام لگایا تھا کہ حسن زاہد نے انہیں گھر کے باہر سے اغواء کرنے کی کوشش کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

بعدازاں، دونوں کی مختلف ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جنہوں نے کیس کو نیا رخ دیا۔ سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد سامعہ حجاب نے اعتراف کیا کہ حسن زاہد ان کا سابقہ منگیتر ہے۔ انہوں نے پیسے لینے کے الزام کو رد کرتے ہوئے کہا کہ حسن نے انہیں اپنے دوست کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ یاد رہے کہ عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران حسن زاہد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا جبکہ تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ تاہم اب دونوں فریقین نے تمام اختلافات ختم کرتے ہوئے صلح کرلی ہے۔







Discussion about this post