تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

اسلام آباد میں خود کش حملہ

by ویب ڈیسک
دسمبر 23, 2022
اسلام آباد میں خود کش حملہ
Share on FacebookShare on Twitter

 آج صبح سویرے علاقہ سیکٹرآئی 10 پر جب گشت پر نکلے اہلکاروں نے ایک ٹیکسی کو روکا تو تلاشی کے دوران ہی خوف ناک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار سمیت 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 3 اہلکاروں کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا۔  جاں سے جانے والے اہلکار کی شناخت عدیل حسین کے نام سے ہوئی۔ جبکہ محمد حنیف، یوسف اور محمد بلال تین وہ اہلکار ہیں جو زخمی ہیں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ٹیکسی میں سوار شخص بھی موقع پر ہی ہلاک ہوا۔ جس نے ٹیکسی کو دھماکہ خیز مواد سے بھر رکھا تھا۔ پولیس حکام اب جائے وقوع اور اس کے قریبی علاقوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تحقیقات کررہے ہیں۔

جاں بحق پولیس اہلکار عدیل حسین

گاڑی کس کی تھی؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑی کی نمبر پلیٹ ایل ای آئی 7793 ہے جو کہ مہران گاڑی کا ماڈل 89 تھا۔  گاڑی آخری مرتبہ 2017 میں چکوال کے سجاد نامی شہری کے نام پر حاصل کی گئی۔

بشکریہ رائٹر

وزیراعظم نے رپورٹ مانگ لی

وزیراعظم شہباز شریف نے خود کش دھماکے کی مذمت کی اور متعلقہ حکام سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ انہوں نے شہید ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے اپنے لہو کا نذرانہ دے کر دہشت گردوں کو روکا۔قوم اپنے بہادروں کو سلام پیش کرتی ہے ۔

وفاقی وزیر داخلہ کا موقف

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا نے دعویٰ کیا ہے کہ بارود سے بھری گاڑی اسلام آباد کے ہائی ویلیو ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کے لیے آئی تھی۔ ان کے مطابق اس گاڑی میں ایک خاتون دہشت گرد بھی سوار تھی۔

راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ

دھماکے کے بعد راولپنڈی میں سیکورٹی کے سخت پہرے لگادیے گئے ہیں۔ داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے سخت تلاشی لی جارہی ہے۔ اسلام آباد پولیس حکام کے مطابق اہلکاروں نے بروقت ایکشن لے کر شہر اقتدار کو بڑی تباہی سے بچالیا۔

Tags: اسلام آباد دھماکہ
Previous Post

پرویز الہیٰ ڈی نویٹفائی، کابینہ تحلیل، عدالت جانے کا اعلان

Next Post

برطرفی کے خلاف عدالت میں

Next Post
اپوزیشن کے پاس مطلوبہ تعداد سے زیادہ ہیں، پرویز الہٰی

برطرفی کے خلاف عدالت میں

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist