نیویارک کی سیاست میں ایک نئی صبح طلوع ہوئی ہے، جب زہران ممدانی نے ڈیموکریٹک پارٹی کے میئرل امیدوار کی دوڑ میں تاریخی کامیابی حاصل کر کے سابق گورنر اینڈریو کومو کو شکست دے دی۔ زہران نے 43 فیصد سے زائد ووٹ لے کر اپنی پوزیشن مستحکم کی، جبکہ اینڈریو کومو 36 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے۔ کومو نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے زہران کو مبارکباد دی۔کامیابی کے بعد زہران ممدانی نے اپنے ووٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:
"یہ میرے لیے باعثِ اعزاز ہے کہ مجھے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے نیویارک کے میئر کا انتخاب لڑنے کا موقع مل رہا ہے۔ یہ کامیابی عوام کے اعتماد، اتحاد اور تبدیلی کے خواب کی فتح ہے۔”
زہران کی اس غیر معمولی کامیابی پر امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا:
"زہران، آپ نے سیاسی، معاشی اور میڈیا اسٹیبلشمنٹ کے خلاف جرأت مندانہ مقابلہ کیا اور انہیں شکست دی۔ مجھے یقین ہے کہ آپ میئر کا انتخاب بھی جیت کر عوام کی نمائندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کریں گے۔”

زہران ممدانی کی یہ فتح نہ صرف نیویارک بلکہ پورے امریکہ میں ایک نئی نسل کی عوامی قیادت کے ظہور کا اعلان ہے جو اصولوں، انصاف اور عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔







Discussion about this post