تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

دلجیت دوسانجھ پر تنقید، نصیرالدین شاہ ڈٹ کر ساتھ کھڑے ہو گئے

by ویب ڈیسک
جون 30, 2025
اگر مغل ظالم تھے تو تاج محل لال قلعہ گرادوں ناں !
Share on FacebookShare on Twitter

بالی وڈ کے سینئر اور دبنگ اداکار نصیرالدین شاہ نے نئی پنجابی فلم "سردار جی تھری” کے گرد کھڑے ہونے والے تنازع پر دلجیت دوسانجھ کے حق میں آواز بلند کر دی۔ فیس بک پر جاری ایک دلیرانہ بیان میں نصیرالدین شاہ نے دلجیت کو نشانے پر لینے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا:

"میں دلجیت کے ساتھ کھڑا ہوں۔ یہ جملہ باز لوگ کب سے موقع کی تلاش میں تھے، اور اب آخر کار انہوں نے وار کر دیا ہے۔”

نصیرالدین شاہ نے تنقید کرنے والوں کو آئینہ دکھاتے ہوئے واضح کیا کہ فلم کی کاسٹنگ کی ذمے داری دلجیت کی نہیں بلکہ ہدایت کار کی تھی، لیکن چونکہ عوام کو ڈائریکٹر کا نام بھی معلوم نہیں، اس لیے سارا غصہ دلجیت پر نکالا جا رہا ہے۔

"دلجیت نے صرف پیشہ ورانہ انداز میں کردار قبول کیا کیونکہ اُس کا ذہن زہریلا نہیں۔”

نصیرالدین شاہ نے دو ٹوک کہا:

یہ غنڈے چاہتے ہیں کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ہر ذاتی رابطہ ختم ہو جائے۔ میرے اپنے قریبی رشتہ دار پاکستان میں ہیں، اور کوئی مجھے محبت کے اظہار سے نہیں روک سکتا۔اور جنہیں اعتراض ہے؟ "تو وہ کیلاشا چلے جائیں!”

فلم "سردار جی تھری” میں دلجیت دوسانجھ کے ساتھ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو بھی کاسٹ کیا گیا تھا۔ فلم کی شوٹنگ فروری 2025 میں مکمل ہوئی، جب پاک-بھارت تعلقات نسبتاً بہتر تھے۔لیکن اپریل .میں پہلگام واقعے کے بعد حالات بدل گئے، اور جون میں ٹریلر ریلیز ہونے پر جیسے ہی ہانیہ کی موجودگی کا علم ہوا، انتہا پسند حلقوں میں طوفان آ گیا۔ تنقید کے باوجود، "سردار جی تھری” نے ریلیز کے صرف دو دن میں 11 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر لیا۔ پاکستان میں فلم نے انڈین فلموں کی اوپننگ ڈے کمائی کے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے۔

Previous Post

پاکستان اپنے شہریوں کو آبی یرغمال نہیں بننے دے گا، بھارت کو دوٹوک پیغام دے دیا گیا ہے

Next Post

نیتن یاہو کے خلاف کرپشن ٹرائل دو ہفتے کے لیے مؤخر

Next Post
نیتن یاہو کے خلاف کرپشن ٹرائل دو ہفتے کے لیے مؤخر

نیتن یاہو کے خلاف کرپشن ٹرائل دو ہفتے کے لیے مؤخر

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist