نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو اسرائیل کی قید سے رہا کر دیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں اسحٰق ڈار نے کہا:
"مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کر دیا گیا ہے۔”
I am pleased to confirm that former Senator Mushtaq has been released and is now safely with Pakistan Embassy in Amman. He is in good health and high spirits. The Embassy stands ready to facilitate his return to Pakistan, in accordance with his wishes and convenience.
Am pleased… pic.twitter.com/IbZQKvzWyb— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) October 7, 2025
انہوں نے مزید بتایا کہ مشتاق احمد اس وقت عمان میں پاکستان کے سفارتخانے میں محفوظ اور صحت مند ہیں، اور سفارتخانہ ان کی سہولت اور خواہشات کے مطابق وطن واپسی میں مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔نائب وزیراعظم نے اپنی پوسٹ میں شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:
"میں اُن تمام دوست ممالک کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس معاملے میں فعال کردار ادا کیا اور پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ساتھ تعاون کیا۔”
یہ پیش رفت نہ صرف مشتاق احمد کے اہل خانہ اور حامیوں کے لیے خوشی کا باعث ہے بلکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں موثر سفارتی کردار کی بھی مضبوط مثال ہے۔







Discussion about this post