بھارت کے معاشی مرکز ممبئی میں جب انتہا پسند حکومت نے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینے پر پابندی عائد کی، تو مقامی مساجد نے ایک منفرد اور مؤثر حل نکالا جس کے بعد اذان اب ڈیجیٹل ہو گئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ممبئی کی چھ مساجد نے ایک نئی موبائل ایپ ’آن لائن اذان‘ کو اپنا لیا ہے، جو نمازیوں تک بروقت اذان پہنچانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہے۔یہ ایپ تامل ناڈو کی ایک ٹیکنالوجی فرم نے تیار کی ہے اور اس پر رجسٹرڈ مساجد سے براہِ راست اذان کی آڈیو نشر کی جاتی ہے۔ نمازی جہاں کہیں بھی ہوں ، اپنے گھروں میں، دفاتر میں، یا کسی پُرسکون مقام پر ، وہ اس ایپ کے ذریعے وقت پر اذان سن سکتے ہیں، خاص طور پر رمضان جیسے بابرکت مہینے میں، جب پابندیاں زیادہ سخت ہو جاتی ہیں۔

پسِ منظر: عدالتی حکم اور سرکاری کریک ڈاؤن
ممبئی میں یہ کارروائی جنوری 2025 میں بمبئی ہائی کورٹ کے ایک فیصلے کے بعد کی گئی، جس کے تحت تمام مذہبی مقامات سے لاؤڈ اسپیکرز ہٹا دیے گئے۔ اب صرف مذہبی تہواروں پر محدود اجازت کے ساتھ لاؤڈ اسپیکر استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ مسلمانوں کو اس فیصلے سے سخت پریشانی کا سامنا تھا، کیونکہ پانچ وقت اذان دینا عبادت کا حصہ ہے، مگر اب اس کمی کو ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے پورا کیا جا رہا ہے۔ممبئی کی یہ ڈیجیٹل تبدیلی صرف سہولت نہیں بلکہ مذہبی شناخت کی ایک خاموش مزاحمت بھی ہے۔







Discussion about this post