رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس نے اپنا شاندار تھیم پارک متعارف کروایا ہے، جو مشہور یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کی وائرل ویڈیوز اور چیلنجز سے متاثر ہو کر تیار کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں مسٹر بیسٹ نے اسے اپنی زندگی کے بہترین تجربات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن ان کے لیے ہمیشہ یادگار رہے گا۔مسٹر بیسٹ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں لاکھوں مداح ہمیشہ یہی خواہش کرتے ہیں کہ کسی نہ کسی طرح ان کی ویڈیوز کا حصہ بن سکیں۔ یہ تھیم پارک اسی خواب کو حقیقت کا روپ دیتا ہے، جہاں لوگ خود آکر مسٹر بیسٹ اسٹائل چیلنجز جیسا ماحول جیتے جاگتے انداز میں محسوس کر سکتے ہیں۔

نیا پارک نیون بلیو لائٹس، جدید ترین رولر کوسٹرز اور امریکن گلیڈی ایٹر طرز کے بھرپور ایکشن چیلنجز سے مزین ہے۔ ایک مقبول گیم میں کھلاڑی روشنی کے جلتے ہی بٹن دبانے کی کوشش کرتے ہیں، اور ناکامی کی صورت میں نرم تکیوں پر مزاحیہ انداز میں گر جاتے ہیں بالکل مسٹر بیسٹ کے چیلنجز کی طرح۔ رپورٹ کے مطابق یہ منفرد پروجیکٹ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے ویژن 2030 کا حصہ ہے، جس کا مقصد ملک میں تفریح، سیاحت اور ثقافت پر مبنی نئی صنعتوں کو مضبوط بنانا اور معیشت کو تیل کے انحصار سے آگے لے جانا ہے۔ مسٹر بیسٹ نے مزید کہا کہ چونکہ ان کے 70 فیصد فالوورز امریکہ کے باہر رہتے ہیں، اس لیے سعودی عرب ان کے لیے بہترین مقام ثابت ہوا، جہاں بڑے پیمانے کی پروڈکشن کے لیے آسانی سے وسیع اسٹوڈیو اسپیس بھی دستیاب ہے۔ 







Discussion about this post