تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم مؤخر

by ویب ڈیسک
اگست 8, 2025
کے-الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کو برطرف کرنے کا حکم
Share on FacebookShare on Twitter

سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس علوی کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے، انہیں عہدے سے ہٹانے کے صوبائی محتسب اعلیٰ کے حکم امتناع میں 12 ستمبر تک توسیع دے دی۔جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جہاں مونس علوی اپنے وکیل بیرسٹر عابد زبیری کے ہمراہ پیش ہوئے۔ اس موقع پر صوبائی محتسب اور فریق خاتون نے اپنے تحریری جوابات عدالت میں جمع کرا دیے۔ نمائندہ صوبائی محتسب نے مؤقف اپنایا کہ مونس علوی کی درخواست ناقابلِ سماعت ہے اور مسترد کی جانی چاہیے، کیونکہ دائرہ اختیار سے متعلق معاملہ پہلے ہی سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے، لہٰذا سندھ ہائیکورٹ اس پر فیصلہ سنانے کا مجاز نہیں۔

عدالت نے مونس علوی کے وکیل کو جواب الجواب جمع کرانے کی ہدایت دی، اور حکم امتناع میں مزید توسیع کرتے ہوئے کہا کہ جب تک اپیل پر فیصلہ نہیں ہوتا، اس نوعیت کی سزا کیسے دی جا سکتی ہے؟ جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ اپیل سننا گورنر سندھ کا اختیار ہے، اور جب معاملہ وہاں زیرِ سماعت ہے تو کیس کی پیروی وہیں ہونی چاہیے۔ خاتون کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ گورنر سندھ مونس علوی کی اپیل پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں، جس پر بیرسٹر عابد زبیری نے وضاحت دی کہ اپیل مسترد نہیں ہوئی بلکہ پیر کو سماعت کے لیے مقرر ہے۔ سماعت کے دوران جسٹس اقبال کلہوڑو نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "اتنی بڑی سزا دینے سے پہلے قانون کے تمام تقاضے پورے ہونے ضروری ہیں، یہ کوئی معمولی معاملہ نہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ "26 ویں آئینی ترمیم کے بعد تو اور بھی کئی معاملات نئے انداز سے دیکھنے پڑ رہے ہیں۔” واضح رہے کہ صوبائی محتسب اعلیٰ نے مونس علوی کو ایک خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں عہدے سے برطرف کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے خلاف مونس علوی نے قانونی چارہ جوئی شروع کر رکھی ہے۔

Previous Post

نیویارک : گلی کو باضابطہ طور پر "علامہ اقبال ایونیو” کا نام دے دیا گیا

Next Post

اسرائیلی کابینہ کی غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول کے متنازع منصوبے کی منظوری

Next Post
اسرائیلی کابینہ کی  غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول کے متنازع منصوبے کی منظوری

اسرائیلی کابینہ کی غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول کے متنازع منصوبے کی منظوری

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist