پاکستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکو نے ذی الحج کے چاند اور عیدالاضحیٰ کے حوالے سے اہم فلکیاتی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔ فلکیاتی ماڈلز بتاتے ہیں کہ نیا چاند 27 مئی 2025 کو صبح 8 بج کر 2 منٹ پر اپنی پیدائش مکمل کرے گالیکن کیا یہ چاند 29 ذیقعد کی شام نظر آئے گا؟ سپارکو کہتا ہے: "امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر صرف 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی جو کہ سائنسی لحاظ سے رویت کے لیے بہت کم ہے، خاص طور پر جب موسم مکمل ساتھ نہ دے۔

لہٰذا، اگر قدرت نے کوئی حیرت نہ دکھائی، تو یکم ذی الحج 29 مئی کو ہوگی، اور عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ منائے جانے کا امکان ہے۔ تاہم، سپارکو نے یہ بھی واضح کر دیا کہ چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی، جو ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں اور موسم کی صورتحال کو مدِنظر رکھے گی۔ ادھر، فلکیاتی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ 28 مئی کو چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زیادہ ہو جائے گی، جس کے بعد چاند کی رویت ممکن ہو سکتی ہے۔







Discussion about this post