وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دریاؤں، ندی نالوں اور آبی گزرگاہوں کو ریڈ زون قرار دینے اور تجاوزات کے مکمل خاتمے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے سیلاب متاثرین کے لیے ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت طویل اجلاس ہوا، جس میں مریم نواز نے واضح کیا کہ متاثرین کی بحالی تک وہ سکون سے نہیں بیٹھیں گی۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ ایک جامع اور فوری بحالی پیکیج تیار کیا جائے جس میں امدادی رقوم میں اضافہ بھی شامل ہو تاکہ متاثرہ خاندانوں کی فوری مدد ممکن ہو سکے۔وزیراعلیٰ نے سیلاب زدہ کسانوں کے لیے خصوصی بحالی پروگرام بنانے کی ہدایت کی جبکہ اربن یونٹ، بورڈ آف ریونیو اور متعلقہ اداروں کو بحالی کے لیے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔

مریم نواز نے زور دیا کہ متاثرین کے سروے کا عمل جلد مکمل کیا جائے اور اس کے لیے شفاف اور جدید ڈیجیٹل سسٹم استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو سردی آنے سے قبل محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے ہر ضلع میں عارضی مارکیز قائم کی جائیں گی جہاں خواتین و مرد کے لیے علیحدہ جگہ، صاف پانی، کھانا اور دیگر ضروری سہولتیں فراہم ہوں گی۔ مریم نواز نے کہا:
"لوگوں کے گھر اجڑ گئے ہیں، ہم سکون سے کیسے بیٹھ سکتے ہیں؟ سیلاب متاثرین کی بے شمار توقعات مجھ سے جڑی ہیں، ان پر پورا اترنا میرا اعزاز اور ذمہ داری ہے۔”
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ مستقبل میں ایسی آفات سے بچنے کے لیے فلڈ ماسٹر پلان تیار کرنا ناگزیر ہے۔ اس پلان کے تحت طویل المدتی اور قلیل المدتی پالیسیوں پر عمل درآمد کیا جائے گا تاکہ ہر سال سیلاب سے ہونے والے نقصانات کو کم سے کم کیا جا سک







Discussion about this post