جنرل محمد حسین باقری کی شہادت کے بعد، میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی کو مسلح افواج کا نیا چیف آف اسٹاف مقرر کر دیا۔ اپنے حکم نامے میں ایرانی رہبر انقلاب اسلامی نے اسرائیلی حکومت” کے ہاتھوں جنرل باقری کی شہادت کو باعثِ افتخار قرار دیا اور جنرل موسوی کی صلاحیتوں اور سابقہ خدمات کو سراہا۔ انہوں نے ایران کی دفاعی اور سکیورٹی تیاری کو مزید مضبوط بنانے کی تاکید کی، خاص طور پر بسیج فورسز کے دائرے میں۔ دوسری جانب جنرل غلام علی رشید کی شہادت کے بعد، میجر جنرل علی شادمانی کومرکزی ہیڈ کوارٹر کا نیا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔ نئے کمانڈر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اسٹریٹیجک منصوبہ بندی، خطرات کا بروقت جواب، اور جنرل اسٹاف کے ساتھ رابطے و ہم آہنگی کو مزید مضبوط کریں، خاص طور پر مسلح افواج کی جنگی تیاری کے جائزے میں۔
جنرل پاکپور، پاسدارانِ انقلاب کے نئے سربراہ مقرر
جنرل حسین سلامی کی شہادت کے بعد، میجر جنرل محمد پاکپور کو اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کا نیا کمانڈر ان چیف مقرر کیا۔
ایرانی رہنما نے اپنے حکم نامے میں جنرل پاکپور کی صلاحیتوں کو سراہا اور پاسداران انقلاب کی ہمہ جہت تیاری، روحانی طاقت اور ثقافتی سمت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے قیادت میں دینی وابستگی اور مہارت، دونوں کے امتزاج کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
Discussion about this post