پاکستانی نیوز اور انٹرٹینمنٹ چینل کے بینر تلے بننے والی فلم "لو گرو” کی لانچنگ کی خصوصی تقریب امریکی شہر ہیوسٹن میں نہایت شاندار انداز میں منعقد کی گئی۔ فلم کے مرکزی کردار ادا کرنے والے پاکستان کے معروف فنکار ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی ہیوسٹن آمد پر مداحوں نے پرتپاک خیرمقدم کیا۔ تقریب کے میزبان کے فرائض معروف میڈیا پرسن آصف جمال نے انجام دیے، اس موقع پر فلم "لو گرو” کا آفیشل ٹریلر بڑی اسکرین پر پیش کیا گیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔
ہال میں موجود شائقین اس وقت نہایت پرجوش ہو گئے جب ہمایوں سعید اور ماہرہ خان نے فلم کے مقبول نغمے "آجا تینوں سیر کراواں آ ہا” پر پرفارم کیا اور اپنے مداحوں کے ساتھ گھل مل گئے۔ تقریب کے دوران دونوں فنکاروں نے شائقین کے سوالات کے دلچسپ انداز میں جوابات بھی دیے، جس سے تقریب کا ماحول مزید خوشگوار ہو گیا۔ تقریب میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل برائے ہیوسٹن آفت۔فلم "لو گرو” کو پاکستان بھر میں عید الاضحیٰ کے موقع پر 6 جون 2025 کو ریلیز کیا جا رہا ہے۔ فلم کے پروڈیوسرز میں ہمایوں سعید، شہزاد نصیب اور جرجیس سیجا شامل ہیں، جبکہ فلم کی عکس بندی کا زیادہ تر حصہ لندن کی دلکش لوکیشنز پر کیا گیا ہے۔
تصاویر بشکریہ : امریکن اردو ڈاٹ ٹی وی
Discussion about this post