تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

لانگ مارچ پر عدالتی مداخلت قبل از وقت ہوگی

by ویب ڈیسک
نومبر 17, 2022
سپریم کورٹ نے اسمبلی بحال کردی، تحریک عدم اعتماد 9 اپریل کو
Share on FacebookShare on Twitter

جمعیت علمائے اسلام ف کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نےسپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاق اور صوبوں کو حکم دیا جائے کہ وہ تحریک انصاف کی لانگ مارچ کو روکیں۔ ان کے مطابق لانگ مارچ سے عوامی بنیادی حقوق متاثر ہورہے ہیں۔سینیٹر کامران کا موقف تھا کہ پی ٹی آئی دھرنا یا ریلی کو غیر معینہ مدت تک نہ لے جایا جائے اس کے لیے وفاق اور صوبوں کو پابند کیا جائے۔ درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی وجوہ نہیں جن کو بنیاد بنا کر لانگ مارچ کو روکنے کا حکم دیں۔ 3 رکنی بینچ میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من بھی شامل تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان اور ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون بھی پیش ہوئے۔ درخواست گزار کامران مرتضیٰ کہتے تھے کہ پی ٹی آئی پھر لانگ مارچ اسلام آباد لا رہی ہے۔ عمران خان لانگ مارچ کو جہاد کا نام دے کر کارکنوں  سے حلف لے رہے ہیں۔ عمران خان  لانگ مارچ کے ذریعے اداروں سے متصادم ہونا چاہتے ہیں۔ جس پر جسٹس اطہر من کا کہنا تھا کہ غیرمعمولی حالات میں ہی عدلیہ مداخلت کر سکتی ہے۔ انتظامیہ کے پاس اس نوعیت کی صورتحال قابو کرنے کے اختیارات ہیں۔

درخواست گزار نے درخواست میں ماضی میں ہونے والی خلاف ورزیوں کا تذکرہ کیا ہے۔ لانگ مارچ سیاسی مسئلہ ہےجس کا سیاسی حل ہوسکتا ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال کے مطابق احتجاج کا حق لامحدود نہیں، آئینی حدود سے مشروط ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامررحمان کا موقف تھا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ہی عدالت کی مداخلت چاہتے ہیں۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ  بظاہر لانگ مارچ کے معاملے میں عدالت کی مداخلت قبل از وقت ہو گی۔  سپریم کورٹ  نے لانگ مارچ کے خلاف سینیٹر کامران مرتضیٰ کی درخواست غیر موثر قرار دے نمٹا دی۔

Tags: تحریک انصافسپریم کورٹعمران خانلانگ مارچ
Previous Post

جان بوجھ کر عدالتی حکم عدولی نہیں کی

Next Post

عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ نہیں بنوں گا

Next Post
عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ نہیں بنوں گا

عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ نہیں بنوں گا

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist