تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سفیر رضوان سعید شیخ کی لاس اینجلس میں "یومِ تشکر” کی تقریب

by ویب ڈیسک
مئی 19, 2025
سفیر رضوان سعید شیخ کی لاس اینجلس میں "یومِ تشکر” کی تقریب
Share on FacebookShare on Twitter

امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے فرینڈز آف پاکستان کی جانب سے لاس اینجلس میں منعقدہ یومِ تشکر کی خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر کیلیفورنیا اور نیواڈا سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد امریکی افراد کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے سفیر کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کے لیےایف او پی کی کاوشوں کو سراہا۔ اپنے خطاب میں، سفیر شیخ نے فرینڈز آف پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی پاکستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنے میں ایک اہم ستون ہے۔ انہوں نے کاروبار، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم، اور ثقافت کے میدان میں کمیونٹی کی قابلِ قدر خدمات کا اعتراف کیا۔

سفیر سعید شیخ نے حالیہ پاک بھارت تنازع کا حوالہ دیتے ہوئے اسے معرکۂ حق  قرار دیا۔ انہوں نے پاکستان کی مسلح افواج کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیت کو سراہا اور اوورسیز پاکستانیوں کی غیرمتزلزل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یومِ تشکر قومی وقار، اتحاد، اور فخر کی علامت ہے۔ پاکستانی سفیر نے حالیہ جنگ بندی میں امریکی حکومت کے تعمیری کردار اور مسئلہ جموں و کشمیر کے پرامن حل کے لیے اس کی کوششوں کی تعریف کی۔ تقریب کے دوران، سفیر شیخ نے کمیونٹی ارکان سے ملاقات کی اور معاشی ترقی، ثقافتی تبادلے، اور عوامی رابطوں کے ذریعے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے خیالات کا تبادلہ کیا۔ تقریب کا ماحول حب الوطنی کے جذبے اور قومی یکجہتی سے بھرپور تھا، جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی اپنے وطن سے گہری وابستگی کا مظہر ہے۔

 

Previous Post

لاس اینجلس : پاکستان-امریکن ٹیک کونسل (PAKAMTECH) کا اجلاس

Next Post

بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث رواں سال ایشیا کپ کا انعقاد مشکوک

Next Post
بھارت کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث رواں سال ایشیا کپ کا انعقاد مشکوک

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist