تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاکستان، سعودی عرب کا کرکٹ کی ترقی کے لیے نئے اقدامات پر اتفاق

by ویب ڈیسک
نومبر 26, 2025
mohsin naqvi
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل سے ریاض میں اہم ملاقات کی، جس میں سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر مفصل بات چیت ہوئی۔ محسن نقوی نے کہا کہ ملاقات میں نوجوانوں کو کھیلوں کے ذریعے مثبت سرگرمیوں میں شامل کرنے اور مشترکہ کھیلوں کے منصوبوں کو مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب میں کرکٹ کے انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے، مشترکہ ٹریننگ پروگرامز کا انعقاد، باہمی دورے اور جونیئر و یوتھ لیول ٹورنامنٹس کے ذریعے نوجوانوں کے لیے بے شمار مواقع پیدا کرنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ کھیلوں، خاص طور پر کرکٹ، کو دوستی اور علاقائی ہم آہنگی کا مضبوط پل بنانے کے لیے عملی منصوبہ بندی کے تحت جلد مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے اور متعلقہ ادارے رابطوں کو تیز کریں گے تاکہ نوجوانوں کے لیے زیادہ سے زیادہ مثبت مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

In Riyadh It was a pleasure to meet His Royal Highness Prince Abdulaziz bin Turki Al-Faisal, Minister of Sport of the Kingdom of Saudi Arabia.
We had a detailed discussion on promoting cricket in Saudi Arabia and creating new avenues for youth engagement and talent development.
I… pic.twitter.com/fovlWANPRN

— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) November 25, 2025

محسن نقوی نے سعودی وزیر کھیل کی قیادت میں وژن 2030 کے تحت سعودی عرب میں کھیلوں کے شعبے میں شاندار ترقی کو سراہا اور کہا کہ سعودی قیادت کی سرپرستی میں مملکت کا بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹس کی میزبانی حاصل کرنا ایک نئی تاریخ رقم کر رہا ہے۔ انہوں نے سعودی وزیر کھیل کو ایشیا فٹ بال کنفیڈریشن کپ 2027، ایشین ونٹر گیمز 2029، ایشین گیمز 2034 اور فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی حاصل کرنے پر مبارکباد بھی دی۔ یہ ملاقات نہ صرف کھیلوں کے شعبے میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کرتی ہے بلکہ نوجوانوں کے لیے نئے مواقع اور روشن مستقبل کے دروازے کھولنے کی بلند ہمت اور مشترکہ وژن کا بھی مظہر ہے۔

Previous Post

علیمہ خان کو عارضی تحویل میں لینے کا حکم

Next Post

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کی ملاقات

Next Post
coas

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کی ملاقات

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist