ریاض کے دلکش علاقے ملہم میں بین الاقوامی باز اور شکار کی سالانہ نمائش کا آغاز ہو گیا ہے، جو 11 اکتوبر تک اپنی رونقیں بکھیرتی رہے گی۔ سعودی باز کلب کے سربراہ طلال بن عبدالعزیز الشمیسی کے مطابق یہ دنیا کی سب سے بڑی نمائش ہے، جو بازبانی اور شکار کے سعودی روایتی ورثے کو عالمی سطح پر پیش کرنے کا فخر رکھتی ہے۔
サウジ広場で、本物のサウジの伝統文化を体感しましょう✨
タカ狩りの展示をお見逃しなく! pic.twitter.com/604HTjMKkY— Saudi Arabia at Expo 2025 (@KSAexpo2025) September 16, 2025
نمائش کی خوبصورتی اور تنوع دیکھنے والوں کے دل موہ لیتا ہے: 28 خصوصی شعبے اور 23 سے زائد سرگرمیاں، جن میں منگولیا کے بازوں کا شاندار گوشہ، نجران کے تاریخی ورثے کی جھلک، نوجوانوں کے لیے بازوں کی تربیت کا گاؤں، ڈیجیٹل میوزیم، بازوں سے جڑی روایتی پوشاکیں، پرانی گاڑیوں کی شاندار نمائش اور سعودی خواتین دستکاروں کے فن کے اسٹال شامل ہیں۔ شرکا کے لیے یہاں بازوں کی پرواز کے دلچسپ مقابلے، سعودی روایتی رقص، گھڑ سواری، کارٹنگ، اونٹ سواری، بازوں اور اونٹوں کی نیلامی، نشانہ بازی کے مہارت بھرے مقابلے اور 30 سے زائد تربیتی ورکشاپس کا اہتمام کیا گیا ہے، جو ہر عمر کے افراد کے لیے یادگار تجربہ ثابت ہوں گے۔ نمائش کا سب سے دلکش لمحہ ملواح ریس ہے، جو 5 سے 10 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

اس ریس میں چھ زمروں کے باز حصہ لیں گے اور 60 فاتحین کو مجموعی طور پر 6 لاکھ ریال انعامات سے نوازا جائے گا، جو شائقین کے جوش و خروش کو دوچند کر دے گا۔ یہ شاندار نمائش ہر سال لاکھوں افراد کو اپنی طرف کھینچتی ہے، جہاں لوگ سعودی عرب کے روایتی ورثے سے جڑتے ہیں، ثقافت کا تجربہ کرتے ہیں، اور سیاحت و سرمایہ کاری کے نئے مواقع دیکھتے ہیں۔ داخلہ مکمل طور پر مفت ہے اور نمائش روزانہ سہ پہر 3 بجے سے رات 11 بجے تک کھلی رہتی ہے، تاکہ ہر کوئی اس حسن و رنگینی کا حصہ بن سکے۔







Discussion about this post