تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

خیبر پختونخوا میں بڑی سیاسی پیش رفت ، امن کے لیے سب ایک صف میں

by ویب ڈیسک
نومبر 1, 2025
سہیل آفریدی خبیرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب
Share on FacebookShare on Twitter

خیبر پختونخوا کی سیاست میں ایک خوش آئند موڑ سامنے آیا ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے امن و امان کے قیام کے لیے بڑی سیاسی یکجہتی کی راہ ہموار کرتے ہوئے مختلف جماعتوں کے رہنماؤں سے باہمی تعاون کی پیشکش کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے مولانا فضل الرحمٰن، آفتاب شیرپاؤ، ایمل ولی خان، سراج الحق، امیر مقام، اور محمد علی شاہ باچا سمیت مختلف سیاسی قائدین سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور انہیں صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے حکومت کے ساتھ چلنے کی دعوت دی۔ اسی تسلسل میں، گورنر ہاؤس اور وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کے درمیان سرد مہری کی فضا بھی ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کرکے انہیں سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی، جو گورنر نے خوش دلی سے قبول کر لی۔

گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ آفریدی کی جانب سے "امن جرگہ” بلانے کا فیصلہ سامنے آیا تھا . ایک ایسا اجلاس جس میں سابق وزرائے اعلیٰ، گورنرز، علمائے کرام، مشران، وکلا، سول سوسائٹی اور دیگر اہم شخصیات کو شرکت کی دعوت دی جائے گی تاکہ صوبے کے امن کے لیے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیا جا سکے۔ دوسری جانب، وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پشاور میں تحریکِ انصاف کی اعلیٰ قیادت کا ایک اہم اجلاس بھی ہوا، جس میں چیئرمین بیرسٹر گوہر، سہیل آفریدی، اسد قیصر، جنید اکبر اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہنگو بم دھماکے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا، شہید پولیس اہلکاروں کے لیے دعا کی گئی، اور پولیس کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ سیاسی مبصرین اس پیش رفت کو خیبر پختونخوا میں بین الجماعتی تعاون اور سیاسی بلوغت کی مثبت مثال قرار دے رہے ہیں۔ اگر یہ ہم آہنگی برقرار رہی تو صوبے میں امن، استحکام اور ترقی کے نئے دروازے کھل سکتے ہیں۔

Previous Post

مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ، نہ کبھی تھا نہ ہوگا، پاکستان

Next Post

ٹائم میگزین کی "کلائمیٹ 100” فہرست میں پاکستان کی نیہا منکانی کا نام

Next Post
neha

ٹائم میگزین کی "کلائمیٹ 100" فہرست میں پاکستان کی نیہا منکانی کا نام

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist