تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کے ملزمان کو سزا سنا دی گئی

by ویب ڈیسک
دسمبر 20, 2024
ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کے ملزمان کو سزا سنا دی گئی
Share on FacebookShare on Twitter

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی ف) کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کا فیصلہ سنادیا گیا۔ سکھر کی انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج عبدالرحمٰن قاضی نے مختصر فیصلہ سنایا جس میں تمام 6 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا ملی ہے۔ ملزمان کو قتل اور دہشت گردی کے الزام میں عمر قید جبکہ اسلحہ کے الزام میں 7،7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 13 دسمبر کو قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی 450 سے زائد سماعتیں کیں اور کیس میں مجموعی طور پر 17 گواہان پیش ہوئے۔  قتل کیس میں 6 ملزمان حنیف بھٹو، سارنگ ٹوٹانی، مشتاق مہر، دریا خان جمالی، لطف جمالی اور الطاف جمالی نامزد تھے۔ ملزمان دسمبر 2104ء سے سینٹرل جیل میں قید ہیں۔ یاد رہے کہ 29 نومبر 2014ء کو جے یو آئی رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو سکھر میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا۔ اُدھر مرحوم کے بیٹے مولانا راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ  جرم ثابت ہونے پر سزائے موت ہونی چاہیے تھی، ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

Previous Post

ڈھاکا پاکستان کے ساتھ 1971 سے پیدا ہونے والے مسائل حل کرکے آگے بڑھنے کا خواہشمند

Next Post

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات

Next Post
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات

Discussion about this post

تار نامہ

iran

پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے, ایرانی صدر

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist