تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کو 78 سال مکمل، پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ

by ویب ڈیسک
اکتوبر 27, 2025
آزاد کشمیر :  5 روزبعد ہڑتال ختم
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت کے جبری تسلط کو آج 78 برس مکمل ہو گئے۔ دنیا بھر میں مقیم کشمیری اور پاکستانی برادری اس دن کو یومِ سیاہ کے طور پر منا رہی ہے۔ پاکستان میں صبح 10 بجے سائرن بجائے گئے اور شہدائے کشمیر کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں نکالی جانے والی ریلیاں مقبوضہ وادی کے مظلوم شہریوں سے یکجہتی کا اعلان کر رہی ہیں۔

27 اکتوبر 1947 وہ دن ہے جب بھارتی فوج نے بین الاقوامی قوانین اور اخلاقی اصولوں کو پامال کرتے ہوئے سری نگر پر قبضہ کیا  اور نہ ختم ہونے والی تاریکی کا وہ باب تحریر ہوا جو آج بھی روشن ضمیر دنیا کے لیے سوال بن کر کھڑا ہے۔ اسلام آباد کی شاہراہِ دستور، پارلیمنٹ ہاؤس اور ڈی چوک "کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعروں سے سجا دیے گئے ہیں۔ دفترِ خارجہ سے ڈی چوک تک نکالی گئی یکجہتی واک میں شرکا نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لیا جائے۔

وزیرِ اعظم: “تنازعِ کشمیر حل کیے بغیر امن ایک خواب رہے گا”

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یومِ سیاہ کے پیغام میں کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن تب تک ممکن نہیں جب تک مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے 78 برس سے کشمیریوں کو ان کے تسلیم شدہ حقِ خودارادیت سے محروم رکھا ہوا ہے، مگر ظلم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے اور آزادی کا عزم آج بھی فولاد کی مانند ہے۔وزیرِ اعظم نے 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کو وادی کی آبادیاتی شناخت اور سیاسی حیثیت مٹانے کی منظم سازش قرار دیا اور عالمی برادری سے اس کے سدباب کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے عہد کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد کے ہر قدم پر ان کے ساتھ کھڑا رہے گا، یہاں تک کہ آزادی کی وہ صبح طلوع ہو جائے جس کا وعدہ تاریخ نے لکھ رکھا ہے۔

صدرِ مملکت: “اقوام متحدہ فوراً کردار ادا کرے”

بشکریہ ٹوئٹر

صدر آصف علی زرداری نے عالمی برادری، خصوصاً اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت روکنے کے لیے عملی اقدامات کریں اور بھارت کو جواب دہ ٹھہرائیں۔ انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 جدید تاریخ کا وہ سیاہ ترین موڑ ہے جب قابض فوجوں نے سری نگر میں قدم رکھ کر کشمیریوں کی امنگوں، وعدوں اور اصولوں کو روند ڈالا۔صدر نے کہا کہ بھارتی مظالم کے باوجود کشمیری عوام کے اندر مزاحمت کی وہ چنگاری آج بھی زندہ ہے جسے نہ قید خانوں کی تاریکیاں بجھا سکیں، نہ گولی، نہ کوڑہ اور نہ ہی زنجیر۔

Previous Post

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے ‘ایئر پنجاب’ کے فوری اجرا کی ہدایت دے دی

Next Post

ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی شروع

Next Post
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت آسمان پر

ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی شروع

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist