کراچی میں ای چالان نظام کے نفاذ کے اگلے ہی دن ٹریفک پولیس کے سربراہ ڈی آئی جی پیر محمد شاہ کی زیرِ استعمال سرکاری گاڑی بھی قانون کی زد میں آگئی۔ گاڑی پر سیٹ بیلٹ نہ لگانے پر 10 ہزار روپے کا ای چالان جاری کیا گیا۔ ڈی آئی جی نے چالان کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑی گارڈن کے قریب ان کے ڈرائیور کے ذریعے چلائی جا رہی تھی اور خلاف ورزی پر موصول چالان ہر صورت ادا کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرائیور کو سختی سے ہدایت کر دی گئی ہے کہ آئندہ سیٹ بیلٹ کا استعمال یقینی بنائے۔

ای چالان سسٹم , پہلے ہی دن بڑی کارروائی
واضح رہے کہ 27 اکتوبر سے کراچی میں ای چالان سسٹم باقاعدہ فعال ہوا، جس کے پہلے ہی روز 2 ہزار 662 الیکٹرانک چالان کیے گئے، جن میں:
-
سیٹ بیلٹ نہ لگانے پر — 1,532 چالان
-
اوور اسپیڈنگ — 419
-
ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل — 507
-
ریڈ لائٹ کراسنگ — 166
-
موبائل فون کے استعمال — 32
اکثر شہریوں کی طرح ڈی آئی جی ٹریفک بھی کیمرے کی آنکھ سے نہ بچ سکے, کراچی میں ای چالان نظام کا آغاز عملی طور پر مؤثر ثابت ہونے لگا۔







Discussion about this post