تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کپل شرما کے کینیڈا کیفے پر ایک ماہ میں دوسرا حملہ، بشنوئی گینگ کی کھلی دھمکی

by ویب ڈیسک
اگست 8, 2025
کپل شرما کے کینیڈا کیفے پر ایک ماہ میں دوسرا حملہ، بشنوئی گینگ کی کھلی دھمکی
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت کے معروف کامیڈین اور اداکار کپل شرما کے کیفے "کیپس کیفے” پر ایک ماہ کے دوران دوسرا بڑا مسلح حملہ ہوا ہے، جس کی ذمہ داری بدنامِ زمانہ بشنوئی گینگ نے قبول کرتے ہوئے اگلی کارروائی کی کھلی دھمکی بھی دے دی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ صبح تقریباً 4 بج کر 40 منٹ پر پیش آیا، جب نامعلوم حملہ آور چلتی گاڑی سے کیفے پر اندھا دھند 25 گولیاں برسا کر فرار ہوگئے۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم کیفے کی کھڑکیوں اور عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

یہ کیفے کپل شرما اور ان کی اہلیہ کا مشترکہ کاروبار ہے، جو برٹش کولمبیا کے شہر سرے میں واقع ہے اور چند ہفتے قبل ہی افتتاح ہوا تھا۔ اس سے قبل 10 جولائی کو بھی کیفے پر فائرنگ ہو چکی ہے، جب اندر عملہ موجود تھا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گینگسٹر گُرپریت سنگھ عرف گولڈی ڈھلون اور لارنس بشنوئی گروپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے حملے کی ذمہ داری قبول کی۔ گولڈی ڈھلون نے کہا،
"ہم نے کپل شرما کو فون کیا مگر جواب نہ ملنے پر یہ کارروائی کی۔ اگر اب بھی فون نہ اٹھایا تو اگلا ایکشن ممبئی میں ہوگا۔”

واضح رہے کہ کیفے کے افتتاح کے چند روز بعد ہونے والے پہلے حملے کی ذمہ داری ہر جیت سنگھ نامی دہشت گرد نے قبول کی تھی، جس نے کپل شرما سے ایک مبینہ متنازع بیان پر معافی کا مطالبہ کیا تھا۔

Previous Post

ایشیا کپ 2025 , پاک بھارت ٹکراؤ کی راہ ہموار، اماراتی بورڈ کا بڑا بیان

Next Post

پاکستانی مختصر فلم ’پرمننٹ گیسٹ‘ ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں پیش

Next Post
پاکستانی مختصر فلم ’پرمننٹ گیسٹ‘ ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں پیش

پاکستانی مختصر فلم ’پرمننٹ گیسٹ‘ ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں پیش

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist