چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی، محترمہ فاطمہ مجید نے K-1 منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ کر ماہی گیری کے شعبے میں ایک نیا باب شروع کر دیا۔ اس موقع پر خصوصی دعا کی گئی اور منصوبے کی کامیابی، بروقت تکمیل اور دیرپا افادیت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

سنگِ بنیاد کی تقریب کے فوراً بعد چیئرپرسن فاطمہ مجید نے K-1 منصوبے کے اطراف کا دورہ کیا اور جاری و آئندہ ترقیاتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کی تکمیل مقررہ وقت میں اور اعلیٰ معیار کے مطابق یقینی بنائی جائے، تاکہ ماہی گیر برادری جلد از جلد اس کے ثمرات سے مستفید ہو سکے۔اس موقع پر وائس چیئرمین سلیم دیدک، ڈائریکٹرز محمد یوسف، محمد شکیل، حاجی خان میر خان، فیصل خالد، اور فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی کے جنرل منیجر ایاز علی سومرو سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ 
وائس چیئرمین سلیم دیدک نے مینجر ایاز علی سومرو کی انتھک محنت کو سراہا اور کہا کہ یہ منصوبہ ماہی گیر برادری کی فلاح و بہبود اور معاشی بہتری کی جانب ایک اہم اور مثبت قدم ہے، جو علاقے میں ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھولے گا۔







Discussion about this post