تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

جماعت اسلامی کا دھرنا جاری، عدالتی کارروائیاں متاثر

by ویب ڈیسک
جولائی 27, 2024
جماعت اسلامی کا دھرنا جاری، عدالتی کارروائیاں متاثر
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد سمیت ملک بھر میں جماعت اسلامی کا مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف دھرنا دوسرے دن بھی جاری ہے۔ اُدھر  راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ 25 کروڑ عوام کو حق ملے بغیر دھرنا ختم نہیں ہوگا۔ ہمارا کوئی ذاتی مقصد نہیں آئی پیز کو لگام دینا چاہتے ہیں۔ آئی پیز خون نچوڑ رہی ہیں ان کی معیاد ختم ہو چکی ہے۔  ہم چاہتے تو ڈی چوک پہنچتے اور یہ دھرنا سبوتاژ کرتے لیکن ہم نے ایسا نہیں ہونے دیا۔ حکومت خام خیالی میں نہ رہے ہم یہاں سے نہیں جائیں گے۔ ابھی مزید قافلوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔اسلامی کے دھرنے میں شرکا بڑی تعداد میں ہیں۔ احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظور ی تک دھرنا جاری  رہے گا ۔

دوسری جانب  جماعت اسلامی کے دھرنے کے باعث مریڑ حسن سے کمیٹی چوک تک مری روڈ مکمل بند ہے۔ میٹرو بس سروس  آج دوسرے روز بھی بند ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ میٹرو بس انتظامیہ نے جمعے کو  صدر سے فیض آباد تک سروس معطل کی تھی۔ میٹرو بس سروس معطل ہونے سے راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی طرح اس دھرنے کی وجہ سے پولیس کو اضافی ڈیوٹی پر تعینات کرنے کی وجہ سے عدالتی کارروائیاں متاثر ہو گئیں۔ اڈیالہ جیل سے ملزمان کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا سکا۔ سیشن سول عدالتوں نے ملزمان کی غیر حاضری کی وجہ سے مقدمات کی سماعت ملتوی کردی۔ عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان کو جیل سے لانے والی پولیس گارڈز کی ڈیوٹی جماعت اسلامی کے دھرنے پر لگا دی گئی ہے، جس کی وجہ سے ملزمان کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا سکا۔

Previous Post

دلیپ کمار کا بنگلہ 155 کروڑ روپے میں فروخت

Next Post

پیر اور منگل کو کراچی میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی

Next Post
اسلام آباد میں طوفانی بارش سے اموات

پیر اور منگل کو کراچی میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

ٹرمپ انتظامیہ کی  اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری

ٹرمپ انتظامیہ کی اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist