تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ایرانی جوابی وار کا خدشہ، اسرائیلی ایئرلائن کے طیارے ملک سے باہر منتقل

by ویب ڈیسک
جون 13, 2025
ایرانی جوابی وار کا خدشہ، اسرائیلی ایئرلائن کے طیارے ملک سے باہر منتقل
Share on FacebookShare on Twitter

ایران کی جانب سے بڑے پیمانے پر ڈرون حملے کے بعد اسرائیل میں شدید سیکیورٹی خدشات نے جنم لے لیا ہے۔ صورتِ حال کے پیش نظر اسرائیلی ایئرلائن "آرکیا ایئرلائنز” نے اپنے تمام کمرشل طیارے اسرائیل سے باہر منتقل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایئرلائن انتظامیہ کے مطابق، سیکیورٹی اداروں کی سفارشات کی روشنی میں یہ اقدام احتیاطاً اٹھایا گیا ہے تاکہ طیاروں کو ممکنہ ایرانی حملوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔ ترجمان نے بتایا کہ تمام پروازیں فی الحال دوسرے ممالک کے محفوظ ہوائی اڈوں پر منتقل کر دی گئی ہیں۔ ادھر ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اسرائیل پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد ڈرونز لانچ کیے ہیں۔ ان میں زیادہ تر جدید "شہید 136” ڈرونز شامل ہیں جن کی رینج 2500 کلومیٹر اور رفتار 185 کلومیٹر فی گھنٹہ بتائی جاتی ہے۔ یہ ڈرونز خودکش حملے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی ڈرونز کے جواب میں اسرائیل کا دفاعی نظام مکمل طور پر متحرک ہے اور ان فضائی حملوں کو روکنے کے لیے بھرپور کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ "ایران پر ہماری جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ دوسری جانب، اسرائیلی وزیر دفاع اور اعلیٰ عسکری حکام نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ ایران کی جانب سے کسی بھی بڑے حملے کی صورت میں فوری اور فیصلہ کن ردعمل دیا جائے گا۔

Previous Post

پاکستان کی اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

Next Post

ٹرمپ کا انکشاف: ایران پر اسرائیلی حملے کی پیشگی اطلاع تھی

Next Post
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کس سے جان کا خطرہ؟

ٹرمپ کا انکشاف: ایران پر اسرائیلی حملے کی پیشگی اطلاع تھی

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist