آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام جاری انٹرنشپ پروگرام کے دوران ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے طلبا سے خصوصی ملاقات کی، جس میں پاکستان اور خصوصاً بلوچستان کی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ نشست میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبا نے اپنے سوالات پیش کیے، جن کے ڈی جی آئی ایس پی آر نے مفصل جوابات دیے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے خلاف آپریشنز صرف انٹیلی جنس بیسڈ ہوتے ہیں، جن کا مقصد معصوم عوام کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو نشانہ بنانا ہے۔
"مسئلہ عوام کی شراکت سے حل ہوگا”
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے واضح کیا کہ کسی علاقے کو خالی کرکے واپس جانا مسئلے کا حل نہیں، دیرپا امن صرف عوام کی شراکت اور تعاون سے ممکن ہے۔
عوام کی قربانیاں اور نوجوانوں کا کردار
انہوں نے بلوچستان کے عوام کی قربانیوں اور بصیرت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج نوجوان، خواتین اور بچے اپنے علاقے اور اپنی تقدیر کے مالک بن رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بنیاد کلمہ اور اتحاد پر ہے، اور بلوچستان کی مختلف لسانی برادریاں مل کر پاکستان کی خدمت کا عزم رکھتی ہیں۔
فوجی قربانیاں اور ہیروز کا ذکر
نشست میں فوجی شہداء کی قربانیوں، میجر محمد انور کاکڑ کی خدمات اور دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشنز پر بھی گفتگو ہوئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ عوام اور سول انتظامیہ کے تعاون کے بغیر بلوچستان میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔







Discussion about this post