تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاکستان اپنے شہریوں کو آبی یرغمال نہیں بننے دے گا، بھارت کو دوٹوک پیغام دے دیا گیا ہے

by ویب ڈیسک
جون 30, 2025
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا نیا عزم
Share on FacebookShare on Twitter

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنے 220 ملین شہریوں کو بھارتی آبی جارحیت کا نشانہ ہرگز نہیں بننے دے گا۔ انہوں نے دوٹوک اعلان کیا کہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی ناقابلِ قبول ہے اور پاکستان اس کا ہر سطح پر مؤثر جواب دے گا۔

اسٹریٹیجک اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ (ISSI) کی 52 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دنیا اس وقت عالمی بحرانوں، باہمی کشیدگی اور تزویراتی چیلنجز کے نازک دور سے گزر رہی ہے۔ ایسے وقت میں پاکستان اپنی خارجہ پالیسی کو مؤثر، متوازن اور فعال رکھتے ہوئے عالمی سطح پر ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے مسئلہ کشمیر ہو یا فلسطین، پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں اور مظلوم اقوام کی امنگوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ "ہم جموں و کشمیر کے مسئلے کو کشمیری عوام کی خواہشات اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کروانے کے حامی ہیں۔” اسحاق ڈار نے انکشاف کیا کہ بھارت نے مئی 2025 کے پہلگام حملے کے بعد غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل اپنایا، جس کے جواب میں پاکستان نے بھرپور جواب دے کر اپنی خودمختاری اور جغرافیائی اہمیت کو منوایا۔ انہوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کو انسانیت کے خلاف سنگین جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ: "غزہ میں اسرائیلی قتلِ عام کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی غیرمشروط حمایت جاری رکھے گا۔ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کا خواب فلسطینی انصاف کے بغیر ممکن نہیں۔” وزیر خارجہ نے بتایا کہ چین، افغانستان اور پاکستان پر مشتمل سہ فریقی گروپ فعال کر دیا گیا ہے، جس کے ذریعے علاقائی استحکام کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ سی پیک کے دائرہ کار کو افغانستان تک توسیع دینا پاکستان کے اس وژن کا ثبوت ہے کہ ایک خوشحال اور پرامن افغانستان ہی پاکستان کے مفاد میں ہے۔ اسحاق ڈار نے زور دیا کہ وہ پہلے دن سے "اقتصادی سفارت کاری” کے علمبردار رہے ہیں۔ روس، سعودی عرب، ترکی اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر اہم ممالک کے ساتھ تعلقات میں وسعت لائی جا رہی ہے تاکہ پاکستان کے معاشی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ میں کثیر الجہتی اصلاحات، ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، تباہ کن ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام اور اسلاموفوبیا کے خلاف سرگرم کردار ادا کرتا رہے گا۔ "ہم بے آوازوں کی آواز اور مظلوموں کی ڈھال بننے کے اپنے کردار کو جاری رکھیں گے۔”

Previous Post

یومِ آزادی کی مناسبت سے PAGH کا شاندار اسٹیج ڈرامہ "سوہنی دھرتی”

Next Post

دلجیت دوسانجھ پر تنقید، نصیرالدین شاہ ڈٹ کر ساتھ کھڑے ہو گئے

Next Post
اگر مغل ظالم تھے تو تاج محل لال قلعہ گرادوں ناں !

دلجیت دوسانجھ پر تنقید، نصیرالدین شاہ ڈٹ کر ساتھ کھڑے ہو گئے

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist