تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ایران کے چیف جسٹس نے مظاہرین کو سخت وارننگ دے دی

by ویب ڈیسک
جنوری 6, 2026
iran
Share on FacebookShare on Twitter

ایران میں بڑھتے ہوئے معاشی بحران اور مہنگائی کے اثرات کے سبب جاری مظاہروں نے اب ہنگامی صورتحال اختیار کر لی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم کی تازہ رپورٹ کے مطابق جھڑپوں میں 20 سے زائد مظاہرین ہلاک، 50 سے زیادہ زخمی اور تقریباً 1000 افراد گرفتار ہو چکے ہیں۔طلبہ سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور احتجاج کے دوران سکیورٹی فورسز نے آنسو گیس اور فائرنگ کا سہارا لیا، جس سے حالات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔حکومت نے صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے ہر شہری کو آئندہ چار ماہ تک ماہانہ تقریباً 7 ڈالر کے الاؤنس دینے کا اعلان کیا ہے، جو ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے کریڈٹ کی شکل میں فراہم کیا جائے گا۔پارلیمنٹ اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ عوام کے جائز مطالبات کو سنجیدگی سے سنا جائے گا، لیکن بیرونی سازشوں کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔ اسی دوران چیف جسٹس غلام حسین محسنی ایجئی نے فسادی عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم جاری کیا۔ چیف جسٹس نے واضح کیا کہ پرامن احتجاج کرنے والوں کے جائز مطالبات کا احترام کیا جائے گا، لیکن تخریب کاری کرنے والے اور ان کے سہولت کاروں کے ساتھ اب کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ عدلیہ کی میزان نیوز ایجنسی کے مطابق انہوں نے اٹارنی جنرل اور صوبائی پراسیکیوٹرز کو ہدایت دی کہ قانون کے سخت نفاذ کو یقینی بنایا جائے اور ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ دشمن قوتیں ایران میں بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، لیکن اسلامی جمہوریہ عوامی احتجاج اور شرپسندی میں واضح فرق کرتی ہے۔مہنگائی، بنیادی ضروریات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ریال کی تاریخی گراوٹ کے خلاف مظاہرے نویں دن بھی جاری ہیں اور اب یہ ملک کے 78 شہروں تک پھیل چکے ہیں، جس سے ایران ایک طویل المدتی معاشرتی اور اقتصادی چیلنج کا سامنا کر رہا ہے۔

iran

Previous Post

پاکستان کا وینزویلا میں امریکی کارروائی پر گہری تشویش کا اظہار

Next Post

نکولس مادوروپر فرد جرم عائد

Next Post
venezuela

نکولس مادوروپر فرد جرم عائد

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist