بھارتی خلائی ایجنسی کے سربراہ کے مطابق PSLV-C62 مشن کے تیسرے مرحلے میں راکٹ کو راستے میں تکنیکی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث سیٹلائٹ خلا میں مقررہ مدار تک پہنچنے میں ناکام رہا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق PSLV، جسے بھارتی خلائی پروگرام کا ورک ہارس کہا جاتا ہے، حالیہ برسوں میں کئی ناکامیوں سے دوچار رہا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 18 مئی 2025 کو PSLV-C61 اور 12 جنوری 2026 کو PSLV-C62 کی لانچنگ ناکام رہی، اور دونوں مواقع پر بھارتی خلائی ایجنسی کے تیار کردہ قومی سلامتی کے لیے اہم لاکھوں ڈالر مالیت کے سیٹلائٹ تباہ ہو گئے۔یہ ناکام مشن بھارت کے خلائی پروگرام کے لیے ایک نیا چیلنج ثابت ہوا ہے، اور مستقبل میں PSLV کے مظاہرے اور اصلاحات پر مزید توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت واضح کر دی ہے۔







Discussion about this post