تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

اسلام آباد اور ریاض کا تاریخی قدم، دہلی میں بے چینی کی لہر

by ویب ڈیسک
ستمبر 18, 2025
اسلام آباد اور ریاض کا تاریخی قدم، دہلی میں بے چینی کی لہر
Share on FacebookShare on Twitter

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان سٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دستخط نے خطے کی سیاست میں ہلچل مچا دی۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے اعلان کیا ہے کہ اگر کسی ایک ملک پر حملہ ہوگا تو وہ دونوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ یہ دفاعی شراکت داری مسلم دنیا کے دو بڑے ممالک کے درمیان پہلی بار سامنے آئی ہے جسے ماہرین ’گیم چینجر‘ قرار دے رہے ہیں۔ اس پیش رفت کے فوری بعد انڈین وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ردعمل دیتے ہوئے کہا:
"ہم نے اس معاہدے پر دستخط کی خبریں دیکھی ہیں، حکومت اس کے اثرات کا باریک بینی سے جائزہ لے گی، خاص طور پر قومی سلامتی اور علاقائی استحکام کے تناظر میں۔ بھارت اپنے قومی مفادات کے تحفظ اور ہمہ جہتی سلامتی کے لیے پرعزم ہے۔”

یہ معاہدہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان اور بھارت کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔ یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں بھارت نے اپنے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کا الزام اسلام آباد پر عائد کرتے ہوئے ’آپریشن سندور‘ کے نام سے پاکستان میں فضائی کارروائیاں کی تھیں۔پاکستان نے نہ صرف اس الزام کو مسترد کیا بلکہ بھرپور جواب بھی دیا۔ لائن آف کنٹرول پر شدید جھڑپوں اور میزائل و ڈرون حملوں کے بعد پاکستان نے بھارت کے چھ جنگی طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا، جن میں تین فرانسیسی رافیل بھی شامل تھے۔ بھارتی عسکری حکام بھی اپنے نقصان کا اعتراف کر چکے ہیں۔خطے کی تاریخ میں پہلی بار ہونے والا یہ سٹریٹجک ڈیفنس پیکٹ نہ صرف پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعلقات کو نئی جہت دے رہا ہے بلکہ اس کے اثرات پورے خطے اور عالمی سیاست پر پڑنے والے ہیں۔

Previous Post

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو بحال کردیا

Next Post

ننھے اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات، چچا کی آنکھوں دیکھا حال

Next Post
احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ انتقال کرگئے

ننھے اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات، چچا کی آنکھوں دیکھا حال

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist