اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے اتحاد کمرشل میں ایک فلیٹ سے تقریباً 8 ماہ بعد ملی۔ پولیس کے مطابق وہ فلیٹ میں اکیلی رہتی تھیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ لاش والے کمرے کے ساتھ والے باتھ روم کی کھڑکی کھلی ہوئی تھی، اسی وجہ سے بدبو باہر نکلتی رہی اور کسی کو شک نہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی بھی کئی دنوں سے اپنے فلیٹ میں نہیں تھے اور ساتھ والا فلیٹ بھی خالی تھا، اس لیے کسی کو معلوم نہ ہو سکا۔ پولیس کے مطابق حمیرا اکثر کراچی اور لاہور کے درمیان سفر کرتی تھیں، شاید اسی لیے لوگوں نے سمجھا کہ وہ لاہور چلی گئی ہیں۔

لاش کیسے ملی؟
8 جولائی کو مالک مکان کرایہ نہ ملنے پر عدالت گیا، عدالتی بیلف فلیٹ پر پہنچا اور جب دروازہ نہ کھلا تو توڑ کر اندر گیا۔ وہاں حمیرا اصغر کی لاش ملی۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق لاش مکمل طور پر گل چکی تھی اور لگتا ہے کہ موت کو کم از کم 8 ماہ ہو چکے ہیں۔پولیس چوکیدار، منیجمنٹ کمیٹی اور قریبی لوگوں سے تفتیش کرے گی تاکہ واقعے کی حقیقت سامنے آ سکے۔







Discussion about this post