تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ڈراما سیریل ” حادثہ ” پرپیمرا کی پابندی

by ویب ڈیسک
اگست 31, 2023
ڈراما سیریل ” حادثہ ”  پرپیمرا کی پابندی
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان  الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے ” جیو ٹی وی ” سے نشر ہونے والے ڈراما سیریل ” حادثہ ” کی 8 اقساط کے بعد اب اس پر پابندی لگادی ہے۔ پیمرا کے مطابق یہ پابندی پیمرا ایکٹ کے سیکشن 27 کے تحت فوری طور پر لگائی گئی ہے جبکہ متعلقہ معاملے کو ادارے کی کمیٹی کونسل آف کمپلینٹس کو بھجوادیا گیا ہے۔ پیمرا کا مزید کہنا تھا کہ یہ بندش ڈرامے کے مواد سے متعلق بہت شکایات موصول ہونے پر لگائی گئی ہے۔ اس ڈراما سیریل کا مستقبل کیا ہوگا اس کا فیصلہ کمیٹی کونسل کرے گی۔

pic.twitter.com/P15BF1rddy

— Report PEMRA (@reportpemra) August 30, 2023

یاد رہے کہ ” حادثہ ” کی کہانی 2020 میں لاہور کے قریب موٹروے پر اغوا کے بعد گینگ ریپ کا نشانہ بننے والی خاتون کے گرد گھومتی تھی۔ حدیقہ کیانی نے متاثرہ خاتون کا کردار ادا کیا ہے جبکہ اس ڈرامے پر سب سے پہلے نیوز اینکر فریحہ ادریس نے اعتراض اٹھایا تھا۔ ان کا موقف تھا کہ متاثرہ خاتون نے انہیں فون کرکے ڈرامے پر اپنے تحفظات اور خدشات بیان کیے اور وہ اس قدر ذہنی طور پر پریشان تھیں کہ مسلسل روئے چلی جارہی تھیں۔ فریحہ ادریس کے بعد سوشل میڈیا پر بائی کاٹ حادثہ اور بین حادثہ کے ہیش ٹیگز بھی گردش میں آئے۔ بہرحال حدیقہ کیانی اور ڈرامے کے ہدایتکار وجاہت رؤف تواتر کے ساتھ یہی دعویٰ کررہے ہیں کہ ” حادثہ ” کی کہانی موٹر وے واقعے پر مبنی نہیں۔

Previous Post

الیکشن پر وزارت قانون و انصاف کا صدر کو جواب

Next Post

الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست خارج

Next Post
سپریم کورٹ نے اسمبلی بحال کردی، تحریک عدم اعتماد 9 اپریل کو

الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست خارج

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist