تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بھارتی خفیہ ایجنسی نے اعجاز ملاح کو اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا

by ویب ڈیسک
نومبر 1, 2025
پی ٹی آئی جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے خلاف سازش کررہی ہے، عطا تارڑ
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد میں وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا تارڑ اور وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بھارت کے ایک خفیہ جاسوسی منصوبے کو بے نقاب کر دیا۔ عطا تارڑ نے انکشاف کیا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی مچھیرے اعجاز ملاح کو پیسوں کا لالچ دے کر اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے ایک نئی مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن مہم شروع کی، جس کے تحت اعجاز ملاح کو استعمال کیا گیا۔ وزیر اطلاعات کے مطابق، بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اعجاز ملاح کو مختلف ٹاسک دیے، جن میں پاک فوج، نیوی اور رینجرز کی وردیاں خریدنے اور پاکستانی سیگریٹس، کرنسی، اور زونگ سمز لانے کی ہدایات شامل تھیں۔
پاکستانی اداروں نے ملاح کی سرگرمیوں پر سرویلنس کی اور آخرکار اسے گرفتار کر لیا۔

 اعترافی بیان جاری

پریس کانفرنس کے دوران اعجاز ملاح کا اعترافی ویڈیو بیان بھی چلایا گیا، جس میں اس نے کہا:

“ہم مچھلی مارنے گئے تو بھارتی کوسٹ گارڈ نے گرفتار کیا، انہوں نے کہا کہ وردیاں اور پاکستانی چیزیں لا کر دو، پھر ہمیں چھوڑ دیا۔”

اعجاز ملاح نے تسلیم کیا کہ اس نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے افسر کی تصاویر بھیجی تھیں، تاہم جب دوبارہ سمندر میں گیا تو پاکستانی ایجنسیوں نے گرفتار کر لیا۔

 بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب

وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ یہ بھارت کا پروپیگنڈا آپریشن تھا جو اب مکمل طور پر ایکسپوز ہو چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اعجاز ملاح کو ستمبر میں بھارتی کوسٹ گارڈ نے پکڑا اور 95 ہزار روپے کا لالچ دے کر اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ طلال چوہدری نے مزید کہا کہ بھارتی منصوبے میں چائنیز سیٹلائٹ اور زونگ سمز جیسے عناصر شامل کیے گئے تاکہ جعلی بیانیہ بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی ویڈیوز اور آڈیوز میڈیا کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہیں، اور واضح کیا کہ:

“پاکستان کے ادارے ہر سطح پر چوکس ہیں، بھارت کا ہر پروپیگنڈا ناکام بنایا جائے گا۔”

Previous Post

سندھ : پرانی نمبر پلیٹس تبدیل کرنے میں 2 ماہ کی توسیع

Next Post

کراچی: منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگردوں کی گرفتاری

Next Post
کراچی میں مزید 6 ماہ تک رینجرز کی تعیناتی

کراچی: منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگردوں کی گرفتاری

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist