تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

گوگل نے پاکستان میں جدید AI موڈ سرچ فیچر متعارف کرادیا

by ویب ڈیسک
اگست 27, 2025
گوگل نے پاکستان میں جدید AI موڈ سرچ فیچر متعارف کرادیا
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان میں گوگل نے اپنا جدید ترین AI موڈ سرچ فیچر لانچ کر دیا ہے، جو صارفین کو پیچیدہ سوالات کے نہایت تیز، درست اور جامع جوابات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ فیچر گوگل کے Gemini 2.5 کے کسٹم ورژن سے چلتا ہے، جو صارفین کو لمبے اور تفصیلی سوالات کرنے اور ان کے جامع جوابات حاصل کرنے کا موقع دیتا ہے , وہ سوالات جن کے لیے ماضی میں متعدد سرچز درکار ہوتی تھیں۔

ایک سرچ میں کئی سوالات کے جوابات

اب صارفین ایک ہی وقت میں مختلف سوالات کر سکتے ہیں اور بھرپور تفصیل کے ساتھ جوابات حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت بالخصوص منصوبہ بندی، تحقیق اور سیکھنے کے عمل کو بے حد آسان بناتی ہے۔

  • مثال کے طور پر کوئی صارف پوچھ سکتا ہے:
    "میں اکتوبر میں ہنزہ کا سفر پلان کر رہا ہوں، پانچ دن کا ایسا شیڈول بتائیں جس میں سیاحت، ایڈونچر اور مقامی کھانے شامل ہوں۔”

  • یا پھر کوئی والدین سرچ کر سکتے ہیں:
    "میرا بچہ نویں جماعت میں ہے اور ریاضی میں مشکل کا سامنا کر رہا ہے، کیا پاکستان میں فری آن لائن ذرائع موجود ہیں جو الجبرا اور جیومیٹری سیکھنے میں مدد کریں؟”

صرف ٹیکسٹ نہیں ،  تصویر اور وائس سے بھی سرچ

گوگل کا کہنا ہے کہ اب صارفین صرف ٹیکسٹ ہی نہیں بلکہ تصویر یا وائس کمانڈ کے ذریعے بھی سرچ کر سکیں گے۔مثال کے طور پر کوئی خریدار کراچی کی مارکیٹ میں اجنبی مصالحے کی تصویر اپ لوڈ کرکے پوچھ سکتا ہے:
"یہ مصالحے کون سے ہیں اور انہیں پاکستانی پکوان میں کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے؟”

بہتر، مگر محتاط سرچ

گوگل کے مطابق، AI موڈ صارفین کو ویب پر موجود بہترین مواد تک رسائی فراہم کرے گا اور مختلف فارمیٹس میں معلومات پیش کرے گا۔ البتہ جہاں زیادہ اعتماد کے ساتھ AI جواب دینا ممکن نہ ہوگا، وہاں صارفین کو روایتی سرچ رزلٹس ہی دکھائے جائیں گے۔

پاکستان میں فیچر فعال

یہ فیچر اب پاکستان میں گوگل ایپ (اینڈرائیڈ اور آئی او ایس) کے ساتھ ساتھ موبائل اور ڈیسک ٹاپ ویب پر بھی فعال کر دیا گیا ہے۔

Previous Post

تحریک انصاف کا پارلیمانی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان

Next Post

وزیراعظم کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس، ممکنہ سیلابی صورتحال پر اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

Next Post
وزیراعظم کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس، ممکنہ سیلابی صورتحال پر اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس، ممکنہ سیلابی صورتحال پر اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist