تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

دنیا میں سب سے زیادہ سونا بھارتی خواتین کے پاس ہے

by ویب ڈیسک
دسمبر 31, 2024
دنیا میں سب سے زیادہ سونا بھارتی خواتین کے پاس ہے
Share on FacebookShare on Twitter

سونا ہمیشہ خواتین کی پسند رہا ہے اور خاص طور پر مشرقی  معاشرے میں یہ دولت اور حیثیت کی علامت کے طور پر دیکھا جاتا ہے، جس کی وجہ سے خواتین سونے کے زیورات سے خاص انسیت رکھتی ہیں۔ورلڈ گولڈ کونسل کی رپورٹ کے مطابق  بھارتی خواتین کے پاس مجموعی طور پر تقریباً 24,000 ٹن سونا  ہے، جو دنیا کے کل سونے کے ذخائر کا تقریباً 11فی صد  بنتا ہے۔ سونا بھارتی شادیوں کا لازمی حصہ ہے اور تقریبات میں اس کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ بھارتی شادیوں کو سونے کے بغیر تصور کرنا تقریباً ناممکن ہے۔ اسی ثقافتی اور روایتی اہمیت کی وجہ سے بھارتی خواتین بڑی مقدار میں سونا جمع کرتی ہیں اور اسے اگلی نسلوں تک منتقل کرتی ہیں۔ ان عوامل کی بدولت بھارت دنیا میں سب سے زیادہ گھریلو سونے کا مالک بن چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی خواتین کے پاس موجود سونے کی مجموعی مقدار دنیا کے5  بڑے ممالک کے سونے کے ذخائر سے زیادہ ہے۔ امریکہ کے پاس 8,000 ٹن سونا ہے، جرمنی کے پاس 3,300 ٹن، اٹلی 2,450 ٹن، فرانس 2,400 ٹن، اور روس 1,900 ٹن سونا رکھتا ہے۔ اگر تمام ممالک کے سونے کے ذخائر کو یکجا کیا جائے تو بھی وہ بھارتی خواتین کے پاس موجود سونے سے کم ہوں گے۔  شمالی بھارت کی خواتین کے مقابلے میں جنوبی بھارت کی خواتین سونے کے زیورات رکھنے میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہیں۔ جنوبی بھارت کے پاس بھارت کے کل سونے کا 40% موجود ہے، جس میں تمل ناڈو اکیلا 28% کا حصہ رکھتا ہے۔ ورلڈ گولڈ کونسل کی 2020-21 کی ایک تحقیق کے مطابق، بھارتی گھریلو سونے کے ذخائر 21,000 سے 23,000 ٹن کے درمیان تھے۔ 2023 تک یہ مقدار بڑھ کر 25,000 ٹن یا 25 ملین کلوگرام سے تجاوز کر چکی ہے۔ یہ سونے کے ذخائر بھارت کی معیشت کو مضبوطی فراہم کرتے ہیں اور ملک کی مجموعی جی ڈی پی کا 40% حصہ بنتے ہیں۔

Previous Post

سابق وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو 34 سال قید کی سزا

Next Post

کراچی دھرنوں کے خلاف کارروائی کرنے جارہے ہیں

Next Post
کراچی میں وکیل کا قتل اور ’جسٹس فار عرفان مہر‘ کا ہیش ٹیگ

کراچی دھرنوں کے خلاف کارروائی کرنے جارہے ہیں

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist