راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر بانی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو 26 نومبر کے واقعے کا علم نہیں تھا، ان کا موقف ہے کہ گولی کسی جانب سے نہیں چلنی چاہیے تھی، پر امن سیاسی جماعت ہے، ہمارے لوگ مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف کی خراب صحت کی خبریں غلط ہیں، وہ بالکل صحت مند ہیں، 24 نومبر کی فائنل کال کے بعد آج بانی سے جیل میں ملاقات ہوئی ہے، انہیں مظاہرے اور دیگر معاملات پر معلومات فراہم کیں۔ یاد رہے کہ 2 روز قبل پی ٹی آئی رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے دعویٰ کیا تھا کہ بانی تحریک انصاف کی جان کو جیل میں خطرہ ہے، انہیں جیل میں ایسی کوئی چیز دی گئی ہے، جس سے ان کا ذہنی توازن بگڑنے کا خدشہ ہے۔ شہادتوں سے توجہ ہٹانے کے لیے کبھی ڈی چوک اور کبھی سنگ جانی کے مقام کی بات کی جاتی ہے، کیا سنگ جانی میں گولیاں چل جاتیں، تو ٹھیک ہوتا ؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ پروپیگنڈا کرکے پارٹی کو تقسیم کیا جارہا ہے۔ بانی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس بلانے کا حکم دیا ہے۔
Discussion about this post