تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

’اسکوئڈ گیم‘ کے سیزن 3 کا نیا عالمی ریکارڈ

by ویب ڈیسک
جولائی 3, 2025
’اسکوئڈ گیم‘ کے سیزن 3 کا  نیا عالمی ریکارڈ
Share on FacebookShare on Twitter

نیٹ فلکس کی عالمی شہرت یافتہ کورین سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ کے تیسرے اور ممکنہ طور پر آخری سیزن نے ریلیز کے صرف تین دنوں میں 6 کروڑ 10 لاکھ ویوز حاصل کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ 27 جون کو ریلیز ہونے والے اس سیزن کو دنیا بھر کے 93 ممالک میں پہلا درجہ ملا، جو نیٹ فلکس پر کسی بھی غیر انگریزی زبان کی سیریز کے لیے ایک نئی مثال ہے۔ نیٹ فلکس نے اسے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی عالمی اوپننگ قرار دیا ہے۔ یہ سیزن نیٹ فلکس کی انگریزی کے بجائے دیگر زبانوں میں پیش کیے جانے والے شوز کی فہرست میں نویں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز بن چکی ہے۔ سیریز کے پہلے دونوں سیزنز بھی غیر معمولی کامیابی حاصل کر چکے ہیں، پہلا سیزن 2021 میں ریلیز ہوا تھا جس نے نیٹ فلکس کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز کا اعزاز حاصل کیا، جب کہ دوسرا سیزن 2024 میں ریلیز ہوا اور اس نے بھی ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں ریکارڈ توڑ ویوز حاصل کیے تھے۔ تازہ ترین سیزن میں کہانی کو مزید شدت، سسپنس اور نفسیاتی پیچیدگیوں کے ساتھ آگے بڑھایا گیا ہے۔ جہاں ایک طرف گیمز کا دباؤ اور تشدد بڑھایا گیا، وہیں دوسری جانب انسانی فطرت، اخلاقیات اور فیصلوں کی قیمت جیسے موضوعات کو مرکزِ نگاہ بنایا گیا۔

سیریز کے ہدایت کار ہوانگ ڈونگ ہیوک نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس سیزن میں انہوں نے یہ دکھانے کی کوشش کی کہ کس طرح انسان شدید ترین حالات میں بھی امید کا دامن تھامے رکھتے ہیں۔ اگرچہ نیٹ فلکس اور ڈائریکٹر کی جانب سے فی الحال چوتھے سیزن کی تصدیق نہیں کی گئی، لیکن اس امکان کو مکمل طور پر رد بھی نہیں کیا گیا۔ سیریز کی کہانی 456 افراد کے گرد گھومتی ہے جو 45 ارب 60 کروڑ کورین وون جیتنے کے لیے جان لیوا گیمز میں شریک ہوتے ہیں۔ ’اسکوئڈ گیم‘ کی شاندار کامیابی نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ نیٹ فلکس جیسے عالمی پلیٹ فارمز پر غیر انگریزی زبان میں تیار کردہ مواد بھی بھرپور مقبولیت حاصل کر سکتا ہے۔ اس نے نہ صرف کورین انٹرٹینمنٹ کو عالمی سطح پر روشناس کرایا بلکہ مختلف زبانوں کے مواد کے لیے ایک نئی بین الاقوامی مارکیٹ بھی پیدا کی ہے۔

Previous Post

ایئر چیف مارشل کا اسپیکر قومی اسمبلی کے نام اظہارِ تشکر کا خط

Next Post

پی ٹی آئی کا 4 منحرف ارکان کے خلاف اسپیکر کو ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ

Next Post
قومی اسمبلی : 7 سے زائد گھنٹے ہوگئے ووٹنگ اب تک نہ ہوئی

پی ٹی آئی کا 4 منحرف ارکان کے خلاف اسپیکر کو ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist