تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بلوچستان: اسلام آباد یونیورسٹی سے فارغ التحصیل دہشت گرد کی گرفتار ہوئی ہے, ڈی آئی جی سی ٹی ڈی

by ویب ڈیسک
جنوری 8, 2026
capture
Share on FacebookShare on Twitter

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے ایک اہم آپریشن کے دوران خطرناک دہشتگرد ساجد احمد کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعزاز گورایہ نے بتایا کہ گرفتار دہشتگرد ساجد احمد اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہے اور اس کا سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیموں کے مواد کے پھیلانے میں مرکزی کردار رہا ہے۔ کوئٹہ میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے دہشتگرد کو گرفتار کیا، جو تربت کی جانب بھاری مقدار میں اسلحہ منتقل کر رہا تھا۔ ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران ایک اور دہشتگرد جہانزیب مہربان کو بھی گرفتار کیا گیا، جو ریکی اور مالی معاونت میں ملوث تھا اور اپنے ساتھ ایک 18 سالہ نوجوان کو بھی شامل کر رہا تھا۔ واضح رہے کہ ساجد احمد یونیورسٹی آف تربت میں پڑھاتا رہا اور اس کی بھابھی بھی کالعدم تنظیم کی کارروائیوں میں ملوث تھی۔ مزید کارروائیوں میں دہشتگرد بیزل اور خاران کے رہائشی سرفراز کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حمزہ شفقات نے کہا کہ پورے صوبے میں پولیس کی مضبوط عملداری موجود ہے اور ہر ضلع میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ادارے کی شاخیں قائم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین ماہ میں دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جس سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

Previous Post

شواہد سے ظاہر ہوا مئی تنازع میں جنگ بندی کیلئے بھارت نے تیسرے ملک سے مداخلت کرائی

Next Post

پی ایس ایل نیلامی سے علی ترین کا دستبردار ہونے کا اعلان

Next Post
پی سی بی کی ملتان سلطانز کو معطل کرنے کی کارروائی

پی ایس ایل نیلامی سے علی ترین کا دستبردار ہونے کا اعلان

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist